جرائمچترال

چترال مغلاندہ میں چچازاد بھائیوں کے مابین تنازعے میں چھری چل جانے کے باعث بیٹا جان بحق اور باپ زخمی ہو گیا

چترال ( محکم الدین) گذشتہ روزچترال کے مقام مغلاندہ میں رشتہ نہ دینے پر چچازاد بھائیوں کے مابین تنازعے میں چھری چل جانے کے باعث بیٹا جان بحق اور باپ زخمی ہو گیا ۔ وقوعہ کے بعد ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ چترال پولیس کے مطابق ملزم حسن احمد ولد سکند ر نے کچھ عرصہ پہلے اپنے چچا محمد نصیر کی بیٹی کارشتہ طلب کیا تھا ۔ لیکن اُن کی طرف سے انکارپر ملزم حسن کو اس بات کا شدید قلق تھا ۔ گذشتہ روز گھر کی حدود میں ملزم حسن نے بہانہ تراش کر اپنے چچا زاد بھائی ذکریا کے ساتھ جھگڑا شروع کیا ۔ اس دوران معاملے کی صلح صفائی کیلئے ذکریا کے والد نصیر احمد موقع پرپہنچ گئے ۔ لیکن ملزم حسن احمد کو رشتہ نہ دینے کی انتقام کی آگ نے اندھا کر دیا تھا ۔ انہوں نے دونوں پر تیز دھار چاقو سے حملہ کر دیا ۔ جس سے اُن کے چچا محمد نصیر اور اُن کا بیٹا ذکریا زخمی ہو گئے ۔ سر پر شدید زخم کی وجہ سے ذکریا کو پشاور ریفر کر دیا گیا تھا ۔ تاہم وہ لواری ٹنل کے قریب پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ مقتول کے والد محمد نصیر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کر دیا گیاہے ۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے ۔ جبکہ ملزم حسن کو پولیس نے زیر دفعہ 324مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے ۔ اور آلہ قتل بھی بر آمد کی گئی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button