صحت

ضلع ہنزہ میں 6767 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

ہنزہ (ذوالفقار بیگ )ضلع ہنزہ میں تین روزہ پولیو مہم کیلئے پلان تیار ۔ پولیو مہم 18ستمبر تا 21ستمبر جاری رہے گا ۔اس حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے کی ۔اجلاس میں لائین ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈز سمیت پیرا میڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔پولیو مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر حافظ نے کہاکہ اس مہم کو ہر صورت کامیاب بنانے کیلئے ضلعی سطح پر پلان تیار کیا ہیں ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 6767ہیں ان بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے ہم نے زُو نل سُپر وائزز کی تعداد 5، ایریا انچارج کی تعداد 11، موبائل ٹیمیں 36، فکسڈ سنٹرز 22جبکہ ٹرانزٹ ٹیمیں 5ہونگی ۔ ہم ان ٹیموں کی مدد سے ضلع بھر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے ۔ DHOنے مزید کہاکہ ضلع ہنزہ میں اس موزی مرض کے بارے میں شعور آگاہی ہونے کی وجہ سے ہمیں کوئی دشواری پیش نہیں آرہی ہیں اور پولیس چیک پوسٹوں پر پولیس کے جوانوں کی مدد سے ضلع سے باہر اور انٹر ہونے والے بچوں کو باآسانی پولیو کے قطرے پلائیں جاتے ہیں جس کے لئے SPہنزہ کا شکر گزار ہوں ۔ پولیو کے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے کہاکہ اس خطرناک بیماری کے اثرات سے ہم سب بخوبی آگاہ ہیں ۔ بچے صحت مند ہونگے تو معاشرہ صحت مند ہوگا ۔ میں بحثیت ڈسٹرکٹ ہیڈ عوام الناس سے گزارش کرونگا کہ اس بیماری کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ۔ تاکہ ہم سب اس خطرناک بیماری سے نجات پا سکیں ۔اس کیلئے محکمہ صحت کیساتھ تعاون کی اشد ضرورت ہیں ۔ اُنہوں نے محکمہ صحت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس مہم کے دوران کوئی بھی کوتا ہی برداشت نہیں ہوگی ۔ ہمیں خوشی ہے کہ ضلع ہنزہ پولیو فری علاقہ ہے مگر ایسا نہ ہو کہ فری علاقہ قرار دیکر بے احتیاطی نہ ہو ۔ محکمہ صحت ہنزہ ہوشیار رہے اور گھر گھر مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں ۔تاکہ کوئی بھی بچہ اس مہم سے محروم نہ رہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کو لائین ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کروائی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button