صحت
محکمہ صحت ہنزہ کے زیرنگرانی ماں اور بچے کا ہفتہ کے حوالے سے تقریب منعقد

ہنزہ (اجلال حسین ) لیڈ ی ہیلتھ ورکرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کاوشوں کی بدولت محکمہ کا نام روشن ہوتا ہے جن کا تعلق عوام سے ہوتا ہیں محکمہ صحت میں کام کرنے والے ہر ملازم ملازمت کے حساب سے کام نہ کرے بلکہ آپ کا پیشہ ایک عبادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے محکمہ صحت ہنزہ کے نگرانی ماں اور بچے کے ہفتہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتطامیہ صحت کے معاملات میں عوام کی جانب سے شکایت پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرئیگی جس کے لئے ضلعی انتطامیہ محکمہ صحت کے ساتھ ہر ممکن تعا ون کرنے کو تیار ہے تاہم محکمہ صحت ہنزہ کے ڈی ایچ او سے لیکر ایک ایک سٹاف کی وجہ ضلع کا نام روشن ہے جس کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور ہمیں امید ہے کہ پولیو مہم کی طرح ماں اور بچے کا ہفتہ بھی گھر گھر مہم جاری رکھتے ہوئے حفاظتی ٹیکیوں کے علاوہ دیگر اہم صحت کے معاملات مکمل کرئینگے تاکہ ایک صحت ماں ہی ایک صحت مند بچے کو جنم لیتی ہے اور ہمارے معاشرہ بھی ایک صحت مند معاشرہ بن جاتا ہے اس کے لئے محکمہ صحت کے علاوہ عوام کو بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا۔





