ماحول

گلگت : ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات ،صفائی اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون

گلگت (پ۔ر) ضلعی انتظامیہ کا ہسپتال روڈ ،خزانہ بازار ،سینماء بازار ،کشروٹ مکہ مارکیٹ ریڈیوں پاکستان روڈ اور پبلک چوک پر بڑے پیمانے پر تجاوزات ،صفائی ،اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون ،خلاف ورزی پر درجنوں تجاوزات کنندگان کو حوالات پہنچادئے گئے جبکہ ہوٹلوں میں صفائی نہ کرنے پر12 دکانداروں پر بھاری جرمانے کئے گئے اور گرانفروشی پر زمہ داروں کو نوٹس دیکر ہوئے جرمانے عائد کردیئے ۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر/سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نوید احمد ،تحصیلدار حسین شاہ،فوڈ انسپکٹر راشد حسین،سیکٹر مجسٹریٹ ذوالفقار علی ،میونسپل فورس اور پولیس جوانوں کے ہمراہ عوامی شکایات پر ضلعی ہیڈ کوآرٹر ہسپتال گلگت ، روڈ پر تجاوزات کرنے والے نصف درجن سے زائد تجاوزات کنندگان کو حولات پہنچادئے گئے جبکہ ہوٹلوں میں ناقص صفائی پر 6دہوٹل مالکان پر بھاری جرمانے کئے گئے اور 5دکانوں کوزائد المعیاد اشیاء کی برآمدگی پر سامان کو ضبط کرلیے گئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں غیر قانونی اقدامات کی ہر گز گنجائش نہیں اور نہ ہی خلاف ورزی کرنے دی جائے گی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جوکہ گلگت بلتستان کا مرکزی اور صوبائی ہیڈ کا درجہ رکھتی ہے اور یہاں روزانہ سینکڑوں مریض آتے ہیں اورروڈ پر تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک مسائل پیدا ہورہے ہیں اسکے تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ تجاوزات کے خلاف آپریش کرتی ہیں تاکہ غیر قانونی تجاوزات کی روک تھام ہو سکے ۔انہوں نے کہاکہ ہوٹلوں میں صفائی نہ ہونے سے ہوٹل میں ملنے والاکھانا کھانے سے مریضوں اور مسافروں کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور خطرناک وبائی امراض پھیلنے کا عندیشہ ہے اس لئے صفائی کو ہرحال میں قائم رکھنا ہوگا ورنہ ہوٹلوں کو سیل کیا جائے گا انہوں نے دکانوں سے برآمد ہونے والے زائد المعیاد اشیاء کی برآمدگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال سے کھیلنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کرونگا وہ اپنا قبلہ درست کریں ۔انکا کہنا تھا کہ جہاں عوام کی آمد ورفت ضرورت سے زیادہ ہوتی ہے ایسے ہوٹلوں اور بڑے دکانوں میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیف ہر حال میں ہونی چاہیئے ۔تاکہ اچانک ہونے والے حاد ثات سے محفوظ رکھا جاسکے ۔۔

ضلعی انتظامیہ کا سرکاری معاویضہ لیکر روڈ کو نہ کھولنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجینی محلہ کیلئے جانے والے رابطہ سڑک کو نہ کھولنے پر دکان کر گرا دیا گیا

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گلگت/سب ڈویژنل مجسٹریٹ نوید احمد کے حکم پر سیکٹر مجسٹریٹ چراغ الدین نے مجینی محلہ کیلئے جانے والے رابطہ سڑک کو روکنے والے تجاوزات کو بزریعہ فورس گرادیا۔یہ رابطہ سڑک گزشتہ سات سالوں سے دکان کی تجاوز کی وجہ سے مین روڈ سے رابطہ بالکل بند تھا منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر روڈ کو کھلوایا گیا جس کے بعد اہلیاں محلہ نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے احسن اقدام قرار دیا ۔ایسی کاروائیاں ہی عوام اور سول سوسائٹیز کی ضرورت ہوتی ہیں اسسٹنٹ کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدمات قابل ستائش ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button