عوامی مسائل

رحیم آباد بالا میں دس بیڈ ہسپتال کے قیام کی منظوری

گلگت: عمائدین رحیم آباد نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال اور ممبر جی بی کونسل ارمان شاہ نے رحیم آباد کے عوام کا دل جیت لے ہیں۔ رحیم آباد بالا میں 10بیڈ ہسپتال کی منظوری اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کے لئے بس فراہم کر کے عوام کے دیرینہ خواہشات پوری کئے ہیں۔ رحیم آباد کے عمائدین نے صوبائی وزیر تعمیرات اور ممبر جی بی کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں علاقہ کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا تھا اب مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے علاقے کی تعمیر وترقی میں خصوصی توجہ دی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر تعمیرات وممبر جی بی کونسل کی انتھک کوششوں سے علاقے کی مکینوں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی علاقے سے مخلصی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرئیگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button