خبریں

داریل تانگیر میں شرح خواندگی تشویشناک حد تک کم ہے، ترقیاتی منصوبے مکمل کریں گے، چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم

چلاس(شہاب الدین غوری) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا ہے کہ دیامر میں ترقیاتی منصو بے ہر حال میں مکمل کیئے جائیں گے ۔ چاہے اس کیلئے جو کچھ بھی کر نا پڑے محکمہ تعمیرات عامہ اپنا قبلہ درست کر ے ۔ دیامر کو نامکمل سکیموں کا قبرستان بننے نہیں دینگے ۔ داریل تانگیر کو ضلع بننا چاہے مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ داریل تانگیر کے عوام متفقہ طور پر لا ئحہ عمل اپنائیں ۔ داریل تانگیر میں شرح خواندگی تشویشناک حد تک کم ہے ۔ اگر ترقی کر نی ہے اور دیامر بھاشہ ڈیم اور سی پیک کے ثمرات سے استفادہ کر نا ہے تو اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں ۔دیامر بھاشہ ڈیم میں نان ٹکنیکل پو ستوں پر مقامی لو گوں کو ترجیہح دی جائے گی ۔ داریل تانگیر کے عوام آئیندہ پندرہ دنوں میں نمایاں تبدیلی دیکھیں گے ۔ ہم کام کر نے کے ارادے سے آئیں ہیں ہماری نیتیں صاف ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ داریل تانگیر کے دوران نمبرداران و مشران علاقہ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر سیکریڑی تعمیرات عامہ اختر رضوی ، سیکریٹری تعلیم ثناء اللہ ، سیکریٹری صحت سعید اللہ نیازی ، سیکریٹری فنانس ، کمشنر دیامر استور ڈویژن عبد الوحید شاہ ، ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک ، کنزرویٹر محکمہ جنگلات دیامر ڈویژن محمود غزنوی و دیگر بھی مو جو د تھے ۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم کی راہ میں حائل رکاؤٹیں دورجر گے کے ذریعے دور کریں گے ۔ عوام کے تعاون کے بغیر حکو مت کچھ نہیں کر سکتی اور نہ حکو مت کے تعاون کے بغیر عوام کچھ کر سکتے ہیں حکو مت اور عوام کے تعاون سے مسائل حل کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے پتہ ہو تا کہ داریل تانگیر اتنا خو بصورت علاقہ ہے تو شاید میں پہلے ہی یہاں کا دورہ کر تا ۔ یہاں کے عوام کے ساتھ دوستی کا یہ سفر جاری رہے گا ۔ چیف سیکریڑی نے سول ہسپتال تانگیر کے دورے کے موقع پر غیر معیاری اور نامکمل کام پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ 30اکتوبر کو ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کا افتتاح کروں گا اور سرجن کو ساتھ لے کر آؤں گا ۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی درخواست پر دس روز کے اندر بجٹ دینے اور لیبارٹری کیلئے ضروری آلات فراہم کر نے کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے زیر تعمیر آرمی پبلک سکول کا دورہ کیا اور کام کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے ٹھیکیدار کو شاباش دی ۔ اس موقع پر چیف انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ دیامر بشارت اللہ نے پراجیکٹ کے حوالے سے بر یفنگ دی ۔ چیف سیکریٹری نے دو میگاواٹ تانگیر پاور ہاؤس کا دورہ کر کے کام کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور بروقت تکمیل کر نے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے شماری تا کو رنگے میٹل روڈ کا جائزہ لیا ۔ اور منصو بے کی راہ میں حائل رکاؤٹیں دور کر نے کی ہدایت کی ۔ انٹر کالج تانگیر کے دورے کے موقع پر انہوں نے طلباء سے سوالات بھی پو چھے اور درست جواب دینے پر دو طلباء کو پانچ پانچ سو روپے انعام دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کالج کیلئے درکار لکچرز کی پو سٹیں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو بھیج دی گئی ہیں بہت جلد اساتذہ بھرتی کیئے جائیں گے ۔ تانگیر انٹر کالج میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عمائدین تانگیر نے اپنے اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی ملک محمد مسکین ، سابق ممبر قانون ساز اسمبلی حاجی امیر جان و دیگر نے کہا کہ داریل تانگیر کو ضلع کا درجہ دیا جائے ۔ نامکمل ترقیاتی منصو بے مکمل کیئے جائیں ۔ تانگیر ہسپتال اور کالج میں عملے کی کمی کو پو را کیاجائے ۔ بعد ازاں چیف سیکریٹری نے داریل کا دورہ کیا اور ایفاد پراجیکٹ کے تحت آباد کی جانے والی دو ہزار ایکڑ اراضی کا افتتاح کیا ۔

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button