صحت

گانچھے : اسسٹنٹ کمشنر نےپانچ سو لیٹر مضر صحت کھلا پکوان آئل قبصے میں لےکر تلف کر دیا

گانچھے ( خصوصی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر خپلو فیاض احمد نے مضر صحت آئل فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پانچ سو لیٹر کھلا پکوان قبصے میں لےکر تلف کر دیا اور دوکاندار کو پندرہ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا تفصیلات کے مطابق فوڈ انسپکٹر ذوالفقارکوخفیہ اطلاع ملا کہ ڈاغونی کے ایک دوکاندار نے کھلا پکوان فروخت کے لئے لا کر ڈاغٖونی لے جا رہا ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر فیاض احمد نے فوڈ انسپکٹر اور پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تیرا ڈرم کھلا پکوان پکڑ لیااور ساتھ میں جمیل نامی دوکاندار کو بھی گرفتار کر لیا جس کی اطلاع ملنے پر رات گئے صوبائی وزیر تعلیم اپنے حلقے کے دوکاندار کو بچانے کے لئے سٹی تھانے پہنچ گئے صوبائی وزیر تعلیم دوکاندار اور اس سے ملنے والے کھلے پکوان چھڑا کے لے جانے کی کوشش کرتے رہے تاہم ضبط شدہ مال اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے واپس کرانے سے انکار کرنے کے بعدجمیل نامی دوکاندار کو شخصی ضمانت پر رہا کرا کے لے گئے جبکہ اگلے روز ملزم جمیل نامی دوکاندار کو ڈویژنل مجسٹریٹ اسسٹنٹ کمشنر خپلو کے سامنے پیش کرنے پرفیصلہ سناتے ہوئے ملزم پرپندرہ ہزار جرمانہ عائد کر کے رہا کردیا اور پکڑی جانے والی کھلے پکوان کو قائم مقام تحصیلدار عبدالقادر ، فوڈ انسپکٹر ذوالفقار علی اور پولیس نے میڈیا کے سامنے تلف کر دیا عوامی حلقوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کی اس کاروائی کو سراہا گیا ہے اور مزید کاروائی سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button