خبریں

روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ زیادتیوں کے خلاف گلگت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی

گلگت ( نامہ نگار) برما کے رخائن ریاست میں روہنگیا نسل سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں پر ظلم وتشد د کے خلاف گلگت میں بھی جمعیت علما اسلام اور پاکستان راہ حق پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی بعد از نماز جامع مسجد اہلسُنت سے بر آمد ہوئی جو اتحاد چوک پر پہنچی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئےامیر  جعمیت علمااسلام مولانا سرور شاہ اور پاکستان راہ حق پارٹی کے صدر حمایت اللہ خان نے کہا کہ امیرجمیعت علما اسلام مولانا فضل الرحمن کے حکم پر 8 ستمبر سے 15 ستمبر تک یوم امریکہ مربادہ منانے کا اعلان کیا ہے جس میں امریکہ، بھارت اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ حکومت پاکستان جلد از جلد او آئی سی کا اجلاس بلا کر برما اور روہنگیا میں جاری مسلمانوں کی قتل عام کو بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اُنہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ بھی کیا کہ برمی حکومت کو اس بات پر مجبور کرے کہ وہاں انسانی حقوق کی تنظمیوں کو رفائی کاموں کی اجازت دی جائے۔ ریلی کے آخر میں ایک قرارداد بھی پیش کیا گیا جس میں روہنگیا اور برما میں مسلمانوں پر بے پناہ تشد د کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان برما سے اپنے سفیروں کو واپس بلائے اور پاکستان میں موجود برمی سفیر کو ملک بردر کیا جائے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا کہ آرمی چیف برما مے مسلمانوں کی امداد کے لئے اور دیگر اسلامی ممالک کے ستاھ مل کر فوری طور پر امدادی ٹیمں برما روانہ کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button