شعر و ادب

مقامی زبانوں کی ترویج کے لئے گلگت میں دو روزہ سیمینار اور ادبی میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے

گلگت ( پ ر) گلگت بلتستان میں مقامی زبا نوں کے حوالے سے ریسرچ اور ان کی تر قی و ترویج کے لیے دو روزہ ادبی سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو کہ 12سے لیکر 13ستمبر تک گلگت میں منعقدہو گا، صوبے میں اپنی طرز کے منفرد ادبی میلے کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے ۔ ادبی میلے کے انعقاد سے مقامی زبانوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس اہم ادبی سیمینار کوبخوبی سر انجام دینے کے لیے گلگت بلتستان حکومت نے ایک ’’سٹیئرنگ کمیٹی ‘‘ تشکیل دی ہے ۔کمیٹی کی سربراہی صو با ئی وزیر سیا حت فدا خان کریں گے جبکہ کمیٹی ممبران میں با بر مان بابر ، سیکر یٹری پلا ننگ اینڈ ڈیلپمنٹ ،جواد اکرم سیکر یٹری سروسز اینڈ جی اے ڈی ، سیکر یٹری فنا نس یحیی اخو نذادہ، وقار علی خان سیکر یٹری ٹو ریزم ، ثنا ء اللہ سیکر یٹری ایجو کیشن ،ظفر وقار تاج سیکریٹری واٹر اینڈ پاور اور سبطین احمد کمشنر گلگت شامل ہیں۔ گلگت میں ہونے والے دو روزہ سیمینار سے متعلقہ دیگر امور کی نگرانی و انجام دہی کے لیئے دیگر زیلی کمیٹیوں کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں گلگت بلتستان حکومت اور جامعہ قراقرم کی جانب سے مختلف افسران کو زمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button