کھیل

یاسین اے ٹیم نے پہلی ڈائمنڈ جوبلی کپ پولو ٹورنامنٹ جیت لی

یاسین (سپورٹس نیوز) یاسین میں آغاخان یوتھ اینڈسپورٹس بورڈ کی جانب سے صوبائی سطح پرمنعقدہ ڈایمنڈجوبلی پولو کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں یاسین اے نے پونیال اے کے خلاف دو کے مقابلے میں پانچ گول کرکے کامیابی حاصل کر لی۔

فائنل میچ کا مہمان خصوصی صدر اسماعیلی نیشنل کونسل فار پاکستان حافظ شیرعلی تھے، جبکہ دیگرمہمانوں میں صوبائی وزیرسیاحت فدا خان فدا ،ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب ،سابق ممبرقانون ساز اسمبلی و سینئرنایب صدر پاکستان مسلم لیک ن گلگت بلتستان غلام محمدگلگت بلتستان بھرسے اسماعیلی ریجنل کونسلات اور امامی ادارہ جات کے صدور سٹیچ پرموجود تھے ۔

فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے شاہی پولوگرونڈیاسین میں دس ہزار سے زیادہ شائقین پولو جمع ہوگئے تھے۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی صدر اسماعیلی نیشنل کونسل فار پاکستان حفظ شیرعلی نے اختتامی میچ کی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل ایک صحت منداور مثبت سرگرمی ہے ۔آغاخان یوتھ اینڈسپورٹس بورڑفار پاکستان کی جانب سے ڈایمنڈجوبلی پولوکپ ٹورنامنٹ کے علاوہ یوتھ کو مثبت رجحانات کی جانب راغب کرنے کے لیے اس وقت ڈائمنڈجوبلی کی مناسبت سے 25مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقادکیا جارہا ہے ۔کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے اتحاد و امن سب سے اولین شرط ہے ۔عوام مے اپس میں امن و اتحاد کو فروغ دینے کے لیے کھیلوں کا انعقاد سب سے بہترین زریعہ ہے ۔

تقریب سے صوبائی وزیرفدا خان فدا ،ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب ،سابق ممبرقانون ساز اسمبلی غلام محمد نے بھی خطاب کیا۔کھیل کے آخرمیں مہمان خصوصی اور دیگرمہمانوں نے جیت والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں ۔

واضح رہے کہ شاہی پولوگرونڈیاسین میں منعقدہ ڈائمنڈجوبلی پولو کپ ٹورنامنٹ میں صوبائی سطح پر چترال ،ہنزہ ،گلگت ،پونیال اور یاسین کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button