شعر و ادب

گلگت میں دو روزہ ادبی میلہ آج سے شروع ہوگا

گلگت ( پ ر) گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفر د دو روزہ ادبی سیمینارآج سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شروع ہورہا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے خطے کی اہم ترین زبانوں اور مقامی بولیوں کی ترقی و ترویج کے لیئے یہ اہم سیمینار منعقد کیا جار ہا ہے۔ سیمینار کے انعقاد کا مقصد مقامی زبانوں کے تحفظ اور ترقی کے لیئے ایک اکیڈمی کے قیام کی راہ ہموار کرنا ہے جو آگے چل کر پیشہ ورانہ اور سائینسی بنیادوں پر خطے میں ادب اور مقامی زبانوں سے متعلق ریسرچ میں مددگار ثابت ہوگی۔ اس سیمینار میں معروف ماہر لسانیات اپنے مقالے اور ریسرچ سے شرکاء کو آگاہ کریں گے۔ پاکستان کے دیگر صوبے جہاں پر مقامی زبانوں کو نصاب کا باقاعدہ حصہ بنایا جا چکا ہے ، اسی طرز پر گلگت بلتستان میں بھی لسانیات کے حوالے سے آنے والے دنوں میں پیش رفت ممکن ہوگی اور خطے کی قدیم زبانیں باقاعدہ طور پر نصاب کا حصہ بن جائیں گی۔ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ مقامی ثقافت اور زبانوں کو مزید ترقی دی جائے تاکہ آنے والی نسلیں اپنے ورثے کی بہتر طور پر حفاظت کر سکیں۔ حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششیں اس سلسلے کی ایک کڑی ہیں اور سیمینار کے انعقاد سے ماہرین لسانیات کو مل بیٹھنے اور ریسرچ کو پر اثر انداز میں آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button