حادثات

وادی یارخون میں جوان خاتون نے مبینہ طور پر دریائے یارخون میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی

چترال(گل حماد فاروقی) چترال کے بالائی علاقے وادی یارخون کے وسوم گاؤں میں ایک جوان خاتون نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ یارخون لشٹ صاحب الرحمان کے مطابق مسماۃ علیمہ دختر مراد دوست نے دریائے یارخون میں چھلانگ لگار کر خودکشی کرلی۔ لاش کو مقامی رضاکاروں نے نے دریا سے برآمد کرکے ورثاء کے حوالے کردیا ۔

یارخون پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ متوفیہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی منتقل کردیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون مرگی کی مریضہ تھی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button