خبریں

استور صحافیوں کے دو گروپوں کےدرمیان ڈپٹی کمشنر ہاوس میں طویل گفت شنید کے بعد باقاعدہ صلح

استور( پ ر) ڈپٹی کمشنر استور ولی خان نے کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ کی ہدایت پر ضلع استور کے صحافیوں کی آپس کی آختلافات کو ختم کرنے کے لیے دونوں گروپوں سےمذکرات کے بعد دونوں گروپوں کو صلح کے لیے آمادہ کیا۔ استور کے تمام صحافیوں کو ڈپٹی کمشنر ہاوس میں طویل گفت شنید کے بعد آ دونوں گروپوں میں باقاعدہ صلح ہوئی جس کے بعد تمام صحافیوں نے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ آج کے بعد ماضی کے تمام اختلافات کو ختم کرتے ہوئےاور ماضی کے گلے شکوے کو بھلا کر استور کی تعمیر و ترقی کے لیے ملکر کام کریں گے .

اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر استور ولی خان نے کہا کہ صحافی معاشرے کا آنکھ اورکان ہیں جب یہ آپس میں اختلافات کا شکار ہو تو پھر علاقعے کے مسائل کی بہتر نشاندھی نہیں ہو پاتی ہے ..آپس کے چھوٹے موٹے اختلافات کی وجہ سے عوامی مسائل حکام کی نوٹس نہیں آتے ہیں۔

صحافی عوامی مسائل کی نشاندھی کریں ہم اس پر بھر پورایکشن لیں گے ..اس موقعے پر استور کے تمام صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر ولی خان کی کوششوں کو سراتے ہوے اس بات کی یقین دہانی کرائ کی آئندہ ہم سب ملکر استور کی تعمیر ترقی کے لیے کام کریں گے .

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button