تعلیم

ڈائریکٹر تعلیم بلتستان نے سرحدی علاقے گلتر میں سکولوں کا دورہ کیا، تعلیمی عمل پر اطمینان کا اظہار

سکردو (نامہ نگار )ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ڈویژن حاجی بابرخان نے گلتری کے تمام سکولوں کا دورہ کیا ۔دوران معائنہ ڈائریکٹرحاجی بابرخان نے سکولوں میں تدریس، حاضری اور ترقیاتی امور کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر نے تدریسی عمل کا بغور مشاہدہ کیا اور اساتذہ اور بچوں سے سوالات کئے ۔پوچھے گئے سوالات کے جوابات ملنے پر تعلیمی عمل سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا اور جواب دینے والے طلباء کو نقد انعامات بھی دیئے۔ چند سکولوں میں پائے گئے خامیوں مثلا تدریسی عمل میں پائے گئے کمزوریوں، سکولوں کی صفائی ستھرائی، سکولوں کی معمولی مرمت ، فرنیچرز کی منصفانہ تقسیم ، اساتذہ کی کمی، بچوں اور اساتذہ کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات بھی صادرکئے ۔ چند سکولوں سے اساتذہ کو غیر حاضر پایا جس پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور دوران وزٹ غیر حاضر پائے گئے اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے تنخواہوں کی بندش کے احکامات بھی موقع پر ہی دے دیا دوران وزٹ نئے بننے والے سکولوں کی تعمیراتی کاموں کابھی خصوصی معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا تاہم چند سکولوں کے تعمیراتی کاموں میں پائے گئے خامیوں کی نشاندہی کی اور ٹھیکدار کو موقع پر بلا کر تعمیراتی کاموں میں مزید بہتری کے احکامات جاری کئے۔دوران معائنہ مختلف سکولوں میں پائے گئے مسائل کو بھی فوری حل کئے۔ اہل علاقہ نے ڈائریکٹر ایجوکیشن حاجی بابرخان صاحب کی دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button