سیاحت

گورنر گلگت بلتستان فیسٹیول میں شرکت کے لئے راما پہنچ گئے

استور( سبخان سہیل )گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان راما فیسٹول کی افتتاحی تقریب کے لئے راما پہنچ گئے اس موقعے پر پولیس کے دستے نے گارڈ آف آرنر پیش کیا ان کے ہمراہ رکن اسمبلی رانی عتیقہ بھی ہمراہ تھی اس موقعے پر گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استور ویلی روڈ کی حالت خراب ضرور ہے مگر حکومت نے فنڈز کا اجراء بھی کیا ہے انشا اللہ روڈ اسی دور میں ہی اچھے طریقے سے بنے گااستور ویلی روڈ بنے سے ضلع استور میں سیاحت کو خوب فروغ ملے گا کیونکہ استور ضلع سیاحتی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے دوسری جانب گلگت بلتستان میں سیاحت کے اعتبار سے کوئی خوبصورت خطہ ہے تو وہ استور ہے جہاں ہر طرف اللہ تعالیٰ نے قدرتی حسن سے مالا مال کیا ہے اس لئے حکومت کی دلچسپی یہی ہے کہ یہاں راما فیسٹول جیسے ایونٹس کا انعقاد کر کے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے انہوں نے اس موقعے پر مزید کہا کہ جہاں سٹرکیں بنتی ہے وہاں کی معیشت مضبوط ہوتی ہے اور سٹرکوں کا بنے سے اس علاقے میں اور بھی کئی اہم مسائل حل ہوجاتے ہیں اسی لئے استوری ویلی روڈ کا کام معیاری ہونا لازمی ہے انہوں نے مزید کہا کہ میری ذاتی خواہش یہی ہے کہ استور میں جلد از جلد یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح ہو جائے کیونکہ استوری عوام پڑھی لکھی اور باشعور قوم ہے یہاں کے نوجوان اور خواتین چاہتے ہیں کہ یونیوورسٹی کیمپس جلد از جلد بنے انہوں نے اس موقعے پر کہا کہ میں ضرور کوشش کرونگا کہ یونیورسٹی کیمپس کے کے افتتاح کے لئے صدر پاکستان ممنون حسین کو لایا جائے تاکہ صدر پاکستان کے استور آنے سے اور بھی کئی اہم مسائل حل ہو سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button