سیاحت

بابوسر کاغان روڈ دیامر کے حدود لولوسر تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال ، آئندہ 50گھنٹے کے اندر بابوسر کاغان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل بحال کر دیا جائیگا

چلاس(بیورورپورٹ) بابوسر کاغان روڈ دیامر کے حدود لولوسر تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا جبکہ ناران کی طرف سے جھلکھٹ تک روڈ پر سے برف کو ہٹا دیا گیا ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق آئندہ 50گھنٹو ں کے اندر اندر بابوسر کاغان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل بحال کر دیا جائیگا ،جس کے بعد گلگت بلتستان اور ہزارہ کے مابین زمینی رابطہ بحال ہوگا ۔اس وقت دیامر کے حدود لولوسر میں سیاحوں کے ڈیرے ہیں ،بابوسر ٹاپ،گھٹی داس اور لولوسر جھیل دیکھنے کیلئے روزانہ سینکڑوں سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں اور یہاں کے برفیلے اور حسین وادیوں کے نظارے کرتے ہیں ۔دوسری جانب ہزارہ ناران کے میں بھی سیاحوں کا رش ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. There is corruption behind not opening the road, Becoz Hotel Mafia of Bribe FWO and others not to open the road, as road opens no one stops at Naran and they move forward to G.B.

Back to top button