خبریں

غذر: ایک علاقے میں لمبے عرصے سے تعینات ملازمین کی لسٹیں بننا شروع ہوگئی

غذر (بیورو رپورٹ )  غذر میں ایک ہی جگہ تعینات ملازمین کی لسٹیں بننا شروع ہوگئی بہت جلد ان ملازمین جوکہ عرصہ دارز سے سیاسی یا اپنے اثر ورسوخ سے ایک ہی سٹیشن میں اپنی نوکری پوری کرنے والے تھے ان کا بہت جلد تبادلے کئے جائینگے ذرائع کے مطابق غذر میں تعینات بعض سرکاری ملازمین جو دس سے پندرہ سالوں تک ایک ہی سیٹشن میں تیعنات ہیں اور بعض ملازم علاقے کی سیاست میں بھی حصہ لینے کی بھی شکایت موصول ہونے پر ایسے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بعض ملازمین سرکاری نوکری کم بلکہ نجی اداروں میں زیادہ نظر آتے ہیں ان ملازمین کی لسٹیں بننے کا کام جاری ہے اور بہت جلد غذر میں تعنیات ایسے ملازمین کے بین الصوبائی تبادلے کر دئیے جائینگے ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بعض ملازمین کو اگلے گریڈ پر ترقی ملنے کے باوجود بھی وہ اس گریڈ کی بجائے پچھلے گریڈ میں ہی کام کرنے کو ترجعی دیتے ہیں ایسے ملازمین کی کئی بار ضلع سے تبادلہ ہونے کے باوجود بھی وہ اپنے اثرورسوخ کی وجہ سے اپنا تبادلہ منسوخ کراتے ہیں اور دوسری طرف ایسے ملازمین بھی ہیں جن کی کوئی سفارش نہ ہونے کی وجہ سے کئی سالوں سے صوبے کے دوسرے ڈسٹرکٹ میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں دوسری طرف پی ڈبلیو ڈی کے بعض کلریکل سٹاف بھی ایک عرصے سے غذر میں تعینات ہیں مگر ان کے تبادلے ہونے کے باوجود بھی اپنا سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے اپنا تبادلہ روکواتے ہیں اور گزشتہ دو سے پندرہ سالوں میں ایک ہی سیٹشن میں تعنیات ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button