خبریں

ٹریفک حادثے میں‌ شہید ہونے والا پاک فوج کا سپاہی دائین اشکومن میں‌سپرد خاک

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ پاک فوج کا سپاہی کراچی میں ٹریفک حادثے میں شہید،پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک ،آرمی کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی دی،مزار پر پھول چڑھائے گئے۔اشکومن کے گاؤں دائین سے تعلق رکھنے والا سپاہی ریاض احمدولد رحمت نیاب 45آزاد کشمیر رجمنٹ میں بحثیت سپاہی اپنی خدمات انجام دے رہا تھا،ان کی تعیناتی کراچی میں تھی۔گزشتہ دنوں ٹریفک حادثے میں شہید ہوگئے۔شہید کی میت کو بدھ کے روز آبائی گاؤں دائین میں سینکڑوں سوگواراں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے دستے نے شہید کو سلامی دی اور آرمی چیف ،ایف سی این اے کی جانب سے مزار پر پھول چڑھائے گئے،شہید کی تدفین کے موقع پر اشکومن بھر کے سینکڑوں افراد موجود تھے۔شہیدکے پسماندگان میں ایک بیوہ اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button