خبریں

ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلعوں میں محرم کے دوران سہولیات کی فراہمی یقین بنائے، کمشنر بلتستان کی ہدایت

سکردو(پ ر )کمشنر بلتستان عاصم ایوب کی صدارت میں محرم الحرام کے ضروری سروسیز کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں بلتستان ڈویژن کے چاروں ڈپٹی کمشنرز اور متعدد ڈویژنل ہیڈز نے شرکت کیں ۔ اجلاس میں کمشنر بلتستان نے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں سیکورٹی سمیت دیگر سروسیز کی فراہمی کو موثر بنائیں۔انہوں نے سروسیز میہا کرنے والے ادروں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ تما م اضلاع میں عشرہ محرم کے دوران تمام اہم سروسیز کی فراہمی کو یعقنی بنائیں ۔ انہوں نے محکمہ سیول سپلائی کو بھی ہدایات جاری کیں کہ محرم الحرام کے دوران تمام اضلاع میں گندم آٹے کی ترسیل اور تبرکات کے لیے زیادہ سے زیادہ آٹے کی فراہمی کو یعقنی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں سروسیز مہیا کرنے والے اداروں سے بھرپور کواڈینشن کے زرئعیے سیکورٹی سمیت دیگر سروسیز کو بہتر کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button