کھیل

نگر: سپورٹس سٹیدئیم کی تعمیر کی مد میں2012 میں جاری ایک کروڑ سے زائد رقم ڈپٹی کمشنر نگر کے اکاؤنٹ میں پڑا رہا

نگر ( اقبال راجوا) ضلعی حکومت کی نااہلی، سپورٹس سٹیدئیم کی تعمیر کی مد میں2012 میں جاری ایک کروڑ سے زائد رقم آج تک ڈپٹی کمشنر نگر کے اکاؤنٹ میں پڑا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آج سے ۵ سال قبل ایک کروڑ روپے حلقہ چار نگر میں سپورٹس سٹیدئیم کی تعمیر کے لئے سابق وزیر خزانہ محمد علی اختر کے دو ر میں سپورٹس اینڈ کلچر کی وزارت کی جانب سے مختص کرائے گئے تھے ۔ اس وقت کے ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر رشید نے حلقہ چار نگر سپورٹس سٹیڈئیم کی تعمیر کے حوالے سے نیچرل اسٹیدئیم قرقن داس سمیت تین مختلف مقامات کا جائزہ بھی لیا لیکن نا معلوم وجوہات کے سبب آج تک نہ تو سپورٹس سٹیدئیم تعمیر کیا جا سکا اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی ایک قدم آگے بڑھایا جا سکا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اب ڈپٹی کمشنر نگر نے اسسٹنٹ کمشنر نگر کو ہدایات جاری کیا ہے کہ اس سلسلے میں فوری طور پر تمام ضروری معلومات حاصل کر لی جائیں اور وقت ضائع کئے بغیر سپورٹس سٹیدئیم کی تعمیر کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔

قابل ذکر بات یہ ہے اس سلسلے میں سابق وزیر خزانہ محمد علی اختر نے سابق ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کر کے فوری اقدامات اٹھانے پر زور دیا تھا لیکن نا معلوم وجوہات کی بنا پر معاملہ جو ں کا توں ہی رکھا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button