عوامی مسائل

گوجال ہنزہ میں دو ہفتوں سے جاری بجلی بحران شدید صورتحال اختیار کرگیا، عوام سراپا احتجاج

ہنزہ گوجال(بیوررپورٹ)ہنزہ گوجال اندھروں میں ڈوب گیا ،گزشتہ دو ہفتوں سے زیادہ عرصے سے بجلی غائب کوئی پرسان حال نہیں ،علاقے کے عوام کو آئندہ 24گھنٹوں میں بجلی بحال نہیں کرنے پر شاہراہ قراقرم بند کرکے دھرنا دینے کی دھمکی دے دی ۔دنیا بھر کے سیاحوں کا مسکن ہنزہ گوجال کے علاقے گلمت سے لے کر چپورسن تک کے تمام گاوں گزشتہ 2ہفتوں سے بھی زیادہ عرصے سے اندھروں میں ڈوبے ہوے ہیں۔ حلقے کے منتخب وعوامی نمائندے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان ،شاہ سلیم خان اور رانی عتیقہ علاقے کے مسائل سے لاپرواہ گلگت اور اسلام آباد میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ۔بجلی جیسی بنیادی سہولیت مہیانہ ہونے وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہے ہے اور علاقے کے مکین بھی زہنی ازیت کا شکار ہوگئے ہیں۔

اس حوالے ہنزہ کے سیاسی و سماجی شخصیت و عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی رہنماء آصف سخی ،قربان ،محمد ایوب ،پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ گلگت بلتستان کے رہنماء و سابق امیدور قانون ساز اسمبلی نجیب اللہ و دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوارگوجال گزشتہ 20دنوں سے اندھروں میں ڈوبا ہوا ہے ،عوام زہنی ازیت کا شکار ہورہے ہیں ،منتخب و عوامی نمائندے عوام مسائل سے غافل اور لاپرواہی کرتے ہوئے سیر سپاٹوں میں مصرف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی نہ ہونے اور موبائل فون بند ہونے کے باعث علاقے کے عوام کو ملک و بیرون ملک مقیم رشتہ داروں سے رابطہ منقطہ ہو گئی ہیں۔انہوں نے عوامی نمائندوں سے فوری طور پر اس مسئلہ پر ایکشن لینے اور آئندہ 24گھنٹوں میں بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگر اس میں مزید تاخیر کیا گیا اور عوام کی جانب سے دی گئی الٹی میٹم سے قبل بجلی بحال نہیں کی گئی تو خواتین اور بچوں سمیت شاہراہ قراقرم پر نکل کر دھرنہ دینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button