گلگت بلتستان

سانحہ ہنزہ کے اصل مجرموں اور محرکات کو بے نقاب کیا جائے، جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لایا جائے، عوامی ورکرز پارٹی کا مطالبہ

 ہنزہ (پریس ریلیز) عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے رہنماوٗں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ہنزہ کے اصلی محرکات اور مجرمین کو بے نقاب کرنے کیلئے سانحہ علی آباد کی جوڈیشل انکواری رپورٹ کو منظر عام پر لانے اور اس کے تحت کاروائی کرتے ہوئے مقتولین کیلئے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا پریس کانفرنس میں مزید کہا گیا کہ باپ بیٹے کا قتل پر نہ کوئی مقدمہ چلایا گیا اور نہ کسی کو سزا دی گئی ہے اس پر اب جبکہ ہنزہ کے 14بے گناہ افراد جن میں بابا جان سمیت سیاسی کارکن شامل ہیں کو سزائیں دی گئی ہم سپریم اپلیٹ کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کررہے ہیں۔

اب جبکہ حکمران مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدوار وں نے سانحہ علی آباد کا زمہ دار مختلف اخباروں میں ایک دوسرے کو ٹھہرا چکے ہیں لازمی ہوگیا ہے کہ ہم انصاف کی فراہمی کیلئے ہر قانونی عدالتی راستہ اختیار کریں۔

عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ یہ سمجھتی ہے کہ گلگت بلتستان کا موجودہ سلف گورننس آرڈر 2009عوام کو انکے جمہوری سیاسی و عدالتی او ر معاشی حقوق دینے کے بجائے انھیں ان سے ان حقوق کو سلف کرنے کا حربہ ہے جس کے تحت گلگت بلتستان کی عدلیہ آزاد اور خودمختار نہیں ہے آزاد عدلیہ اور پالیمانی ادارے کسی آئین کے تحت وجود میں آتے ہیں جبکہ گلگت بلتستان کے تمام ادارے آئین کے بجائے انتظامی حکم کے تحت قائم ہیں جس میں ترمیم یا اضافے کا اختیار خود عوام کے منتخب اسمبلی کو بھی حاصل نہیں ہے عوامی ورکرز پارٹی نہ صرف ہنزہ بلکہ پورے گلگت بلتستان کی جمہوری قوتوں ،عوام دوست اور محب وطن سیاسی پارٹیوں ،تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں کے اشتراک سے گلگت بلتستان کے عوام کے بااختیار حق حکمرانی اور آزاد عدلیہ کے حصول کیلئے جدوجہد کریگی ۔

جی بی ایل اے حلقہ 6ہنزہ میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی طرف سے نئے نوٹیفیکشن کے اجراء کے بعد اسکے مطابق لائحہ عمل تیار کیاجائے گا۔

پریس کانفرنس میں مزید کہا گیا کہ با با جان کو نااہل کرنے کی صورت میں الیکشن ری شیڈول کیا جائے کیونکہ یہ 36000ہنزہ کے عوام کی حق رائے دہی کا سوال ہے اور عوامی ورکرز پارٹی کو میدان سے ہٹا کر الیکشن ان عوام کے اپنی ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہوگا عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ ان وکلاء صاحبان کا بھی مشکور ہیں جنہوں نے حق کے خاطر گزشتہ کئی سالوں سے بابا جان اور ہنزہ کے بے گناہ افراد کی وکالت کررہے ہیں جن میں امجد ایڈوکیٹ ،احسان ایڈوکیٹ اور نذیر ایڈوکیٹ شامل ہیں ان کے علاوہ ہم آل پاکستا ن عام آدمی پارٹی کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے با با جان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button