ماحول

اوشکھنداس میں سیلابی ریلوں سے بچاو کے لئے تعمیر کردہ تین تالاب کا افتتاح

گلگت ( پ ر) ڈپٹی کمشنر گلگت حمزہ سالک نے AKAHکے تعاون سے اوشکھنداس میں سیلاب سے روک تھام اورتین بڑے سیلابی تالاب کے تعمیر کا ڈی جی GBDMAطارق حسین RPMفوکس ڈاکٹر عزیز سابق وزیر تعمیرات شیخ ناصر زمانی کی موجودگی میں باقائدہ افتتاح کیا ۔اوشکھنداس یوتھ اور عمائدین سے بات کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ عوام الناس کی جان مال کی قدرتی آفات سے محفوظ کیاجائے لیکن یہ تب ممکن ہے جب عوام اور لوکل کمیونٹی آپس کے اختلافات کودور کر کے خود بھی کمیونٹی شیر کے ساتھ ساتھ حکومت اور دیگر اداروں سے تعاون کرے انہوں نے مزید کہا کہ قدیمی سیلابی نالہ واگزارنہ ہونے کی وجہ سے پچھلے کئی سالوں سے اوشکھنداس کے عوام کو سخت مالی نقصان کا سامنا ہوا اب چونکہ سابق وزیر تعمیرات ناصرزمانی کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں کی وجہ سے اوشکھنداس کے عوام اور نمبرداران نے متفقہ قرارداد پیش کی۔میری خواہش ہے کہ اوشکھنداس کو مکمل طور پر سیلاب سے محفوظ کیا جائے جس کے لئے میں ہر طرح کے اقدامات اٹھانے کیلئے تیار ہوں۔آخر میں انہوں نے نمبرداران اور سیلاب کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اوشکھنداس سیلاب کمیٹی کو ہو وقت مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button