ماحولمعیشت

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے 16 ارب روپے مختص، ایکنک نے منظوری دے دی

اسلام آباد۔ ایکنک (ECNEC) نے گلگت بلتستان کے لیے 16 ارب سے زائد کی موسمیاتی فنڈنگ کی منظوری دے دی۔
ان منصوبوں کے تحت واٹر سپلائی،سینی ٹیشن،مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹس ،موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے والے گھروں کی تعمیر کے پراجیکٹس، GoGB کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرامز،گرین ہائیڈروجن پروجیکٹ کی پائلٹنگ،شعبہ سیاحت کے فروغ سمیت و دیگر منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ان منصوبوں کی منظوری خطے میں پائیدار ترقی کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگی، AKF ،AKDN اور EU کے تعاون سے ان منصوبوں کو گلگت بلتستان حکومت کے لیے ایک گرانٹ کے طور پر مالی اعانت فراہم کی جائے گی۔
دیہی ترقی اور کلائیمیٹ ریزیلیئنس پراجیکٹ گلگت بلتستان کی تمام کمیونیٹیز کے لئے اس پراجیکٹ کا آغاز ایک اہم سنگ میل ہے،جس کو ترقیاتی چیلنجوں و موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے اور خطے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اسے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے تعاون سے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔
اس حوالے سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کا جامع دائرہ کار مختلف شعبوں پر محیط ہے،جس کے مطابق گلگت بلتستان بھر کی کمیونٹیز کے لیے پینے کے صاف اور محفوظ پانی تک رسائی کو بہتر بنانا،صحت عامہ کے تحفظ کے لیے بہترین و پائیدارصفائی کے طریقوں کو نافذ کرنا اور علاج کی سہولیات کا قیام،ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے ماحول دوست اور توانائی سے بھرپور مکانات کی تعمیر،قابل تجدید توانائی پیدا کرنے اور پائیدار ترقی کے لیے مقامی آبی وسائل کا استعمال،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کی ترقی کو فروغ دینا تاکہ معاشی ترقی کو تقویت ملے اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ منصوبے گلگت بلتستان میں زندگی کے مختلف پہلوؤں بشمول سماجی و اقتصادی ترقی، ماحولیاتی تحفظ، اور معیارِ زندگی پر ایک مثبت تبدیلی پیدا کرنے کے لیے تیار ہے،کمیونٹی پر مبنی حکمت عملی اپنا کر اور AKDN کی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، اس اقدام کا مقصد مقامی کمیونٹیز کو بااختیار بنانا اور اس کے نتائج کی پائیداری کو یقینی بنانا ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button