خبریں

پاک فوج کی زیر نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد

گلگت( بیورو رپورٹ ) سیکرٹری تعمیرات اختر حسین رضوی کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں پاک فوج کے زیر نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتارکے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں محکمہ ورکس کے ایکسینز ، پاک فوج کے نمائندے اور ٹھیکیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع دیامر، نگر اور ہنزہ میں پاک فوج کے زیرنگرانی ترقیاتی کاموں کے بارے میں غور خوص ہوئی۔ ضلع دیامر ، نگر اور ہنزہ کے ایکسین نے سیکرٹری ورکس کو اضلاع میں ترقیاتی کاموں کی بارے میں بریفنگ دی۔ سیکرٹری ورکس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ غفلت برتنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ اُنہوں نے ٹھیکیداروں پر زور دیا کہ وہ علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرے بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور معیاری کام کرنے والے ٹھیکیداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اُنہوں نے داریل اور تانگیر میں ترقیاتی منصوبوں میں تاخیری حربے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ورکس کے ذمہ دار حکام کو حکم دیا کہ وہ داریل ، تانگیر، نگر اور ہنزہ میں نامکمل منصوبوں کا معائینہ کرکے رپورٹ پیش کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button