خبریں

پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور مورال بلند رکھنا میرا عزم ہے، فرمان علی ڈی آئی جی بلتستان ڈویژن

شگر(عابدشگری)ڈی آئی جی بلتستان ریجن فرمان علی نے کہا ہے کہ پولیس اور عوام چولی دامن کا ساتھ ہے۔شگر میرا دوسرا گھر ہے اس ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا۔پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور اس کا مورال کو مزید بلند کرنا میرا عزم ہے۔پولیس فورس میں اصلاحات کے ذریعے نظام میں مزید بہتری لائی جائے گی۔محرم الحرام میں سکیورٹی کیلئے پولیس الرٹ ہے۔ اور چیک پوسٹوں پر پولیس کی نفری بڑھانے کیساتھ سکیورٹی کی بہتر اقدامات کئے گئے ہیں۔ایس پی شگر سید الیاس کے ہمراہ ان کے دفتر میں عمائدین شگر سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے بلتستان خصوصا شگر میں قیام امن میں علماء کرام کا کردار نہایت اہمیت کے حامل ہے اور یہاں کی مثالی امن قابل ستائش ہے۔علماء کیساتھ عوام کے تعاؤن سے ہی امن کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔محرم الحرام میں پولیس سکیورٹی کیلئے الرٹ ہے اور چیک پوسٹوں پر نفری کی تعداد کو بڑھاکر انتہائی موثر بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع شگر میں پولیس نفری کی تعداد کی کمی کا احساس ہے اور محرم میں دیگر اضلاع سے لاکر نفری کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرا دروازہ ہروقت کھلا ہے اور کسی کو بھی کسی قسم کی شکایات ہوتو مجھ سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔ڈی آئی جی نے کہا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔جس کے مطابق تمام اضلاع کو ضرورت کے مطابق سکیورٹی دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیح شگر اور کھرمنگ اضلاع ہیں کیونکہ نیہ دونوں نوزائید ضلع ہے یہاں وسائل کی بھی کنی ہے۔عمائدین کی مطالبے پر انہوں داسو اور گلاب پور میں تھانہ قائم کرنے اور باشہ اور اسکولی میں مستقل پولیس چوکی بنانے کی یقین دہانی کی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی کمی کی وجہ سے تھانوں کی تعداد بڑھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور عوام چولی دامن کا ساتھ ہے۔جرائم کی روک تھام اور علاقے میں امن و امان کیلئے عوام پولیس کیساتھ تعاؤن کریں۔اپنے ارد گرد غیر معمولی حرکات نظر رکھیں۔اس سے پہلے ایس پی آفس شگر پہنچنے پر انہیں پولیس کی چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button