عوامی مسائل

چلاس شہر میں پانی کا بحران بدستور جاری، شہری ترس گئے

چلاس(بیوروچیف)شہر میں پانی کا بحران بدستور برقرار شہری بوند بوند کے لئے ترستے رہ گئے۔حکومت کی جانب سے بھی پانی کے بحران پر قابو پانے اور شہریوں کو پانی کی فراہمی کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے شہری دور دراز سے پانی برتنوں میں بھر کر لانے پر مجبور ہیں ۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی وضو کے لئے پانی میسر نہیں ہے۔عوامی حلقے حکومتی عدم توجہی پر سخت نالاں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ آبادی میں اضافے کے تناسب سے پانی فراہمی منصوبے میں بہتری لانی چاہیے تھی۔مگر پانی فراہمی کے منصوبوں پر کوئی عملی کام نہیں ہو پا رہا ہے۔محکمے کی ملی بھگت سے ٹھیکیدار بھی رقم بٹورنے کے بعد منظر عام سے غائب ہے۔حکومت بھی پانی کمی کا نوٹس لینے کے بجائے لمبی تان کو سو رہی ہے۔جبکہ عوام اذیت ناک مراحل سے گزر رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button