صحت

مطالبات کی عدم منظوری پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پولیو مہم میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا

گلگت( سٹاف رپورٹر)گلگت بلتستان میں پولیو کے خاتمے میں کوشاں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اب تک اُن کے جائز مطالبات نہ دینے کے خلاف احتجاج کیا، جمعہ کے روز لیڈی ہیلتھ ورکروں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز نے الزام لگایا کہ جب وہ اپنے جائز مطالبات لے کر سیکریٹری صحت کے دفتر گئے تو سیکرٹری صحت نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں دفتر سے نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجبو ر ہو کر اُنہیں احتجاج کرنا پڑ رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ 12سالوں سے 1500لیڈی ہیلتھ ورکرزایک ہی پے سکیل پر کام کر رہی ہیں۔  اب تک ہماری اپ گریڈیشن نہیں ہوئی ہے۔ مشکلات کا ذکر کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ گرمی ہو یا سسردی خنجراب سے لے کر خپلو اور دیامر کے دور دارز علاقے داریل تانگیر تک جا کر ہم پولیو کے خاتمے کے لئے محنت کر رہے ہیں لیکن اس کے صلے میں ہمیں ہمارا جائز حق نہیں دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 12سالوں سے محکمہ صحت اور صوبائی حکومت ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک کرتا آرہی ہے۔ ہمارا پے سکیل گریڈ ون سے بھی کم ہے جس میں گھروں کا خرچہ چلانا مشکل ہو گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم نے ڈائریکٹر ہیلتھ کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے ڈی ایچ او سے ملاقات کی، تاہم ڈی ایچ او نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ 25ستمبر تک ہمارے مطالبات حل ہونگے۔ اگر 25تاریخ کو ہمارے جائز مطالبات حل نہیں ہوئے تو 26سے باقاعدہ اپنے بچوں سمیت احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

اُنہوں نے آیندہ پولیو مہم کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button