معیشت

یاسین میں یانبو ملٹی پرپزکوآپریٹیو سوسائٹی کا قیام،

یاسین ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) یاسین میں یانبو ملٹی پرپز کوآپرئیٹو سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ اس حوالے سے سوسائٹی کی مرکزی دفترمیں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثرتعداد میں شرکت کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسماعیلی ریجنل کونسل گوپس یاسین علیم جان نے کہا کہ کسی بھی ادارئے کی ترقی کے لیے باہمی اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے اور آپ لوگوں نے جس کا م کا آغاز کیا ہے یہ قابل تعریف اقدام ہے اور اس کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک بات سوسائٹی کے ذمہ داران کو یاد رکھنا ہوگا کہ جن تنظمیوں پر پابند ی عائد ہے ان کی جانب سے کسی بھی قسم کی رقم یا ٹرانزیکشن نہ کریں اور بلکہ ان افراد کو اس کے ارد گرد آنے کی بھی اجازت نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ یاسین میں عوام منقسم ہونے کی وجہ سے ہمیں بہت زیادہ نقصان کا سامنا ہوا ہے کیونکہ ہم سب یاسین کے ہیں اور سب کو ملکے اس علاقے کی خدمت اور ترقی کے لیے امن و امان کو بر قرار رکھ کر حکومت سے تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔ تقریب سے اپنے خطاب میں سوسائٹی کے چیف ایکزیکٹوافیسرنے کہا کہ اس سوسائٹی کے قیام کا مقصد نادر اور غریب طالب علموں کو ان کی تعلیمی سفر کو جاری رکھنے کے لیے قرضے فراہم کرنا ہوگا اور ساتھ ساتھ صحت کے حوالے سے بھی چھوٹے قرضے فراہم کیئے جائنگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی بینک ، یا سو سائٹی کے ساتھ مقابلہ نہیں ہے بلکہ ہم اس علاقے کی بلاتفرق خدمت کرنے کی غرض سے آئے ہیں اور ہماری اپنی الگ پالیسی ہے اس لیے ہمارے دروازے سب کے لیے کھولے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button