جرائم

ہنزہ میں پولیس کاروائی، پانچ لیٹر شراب برآمد، ملزم گرفتار

ہنزہ (بیورو رپورٹ)ہنزہ سٹی تھانہ پولیس کا کامیاب چھاپہ ۔پانچ لیٹر شراب برآمد مخبر کی اطلاع پر کریم آباد ہر ملین محلہ میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر تیار شدہ شراب پانچ لیٹر برآمد جبکہ خام مال و دیگر لوازمات پولیس نے اپنے تحویل میں لے لیا ۔ زرائع کے مطابق مخبر نے علی آباد سٹی تھانے کو اطلاع دی کہ کریم آباد میں سرفراز خان ولد محمد شفیع کے گھر پر شراب بنایا جارہاہے ۔ SDPOشیر احمد کی نگرانی میں SHOسٹی تھانہ علی آباد سید ابرار حسین نے اپنے عملے کے ساتھ گھر پر چھاپہ مارکر 5لیٹر شراب اور خام مال 2عدد بڑے ڈرم اور دیگر لوازمات برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لیا ۔ شراب بنانے والے کو گرفتار کیا گیا ۔واضع رہے کہ spہنزہ کی خصوصی ہدایت پر ہنزہ بھر کے تھانوں میں شراب سمیت دیگر منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں ۔عوامی حلقوں نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہنزہ سے تمام منشیات کی لعنت کے خلاف پولیس کی کاروائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہے کہ بلاتفریق کاروائی کرکے اس خوبصورت خطے کو منشیات سے پاک علاقہ قرار دینگے ۔ اُنہوں نے مطالبہ بھی کیا کہ اس مہم میں حصہ لینے والے پولیس جوانوں سمیت افسروں کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات سے نوازا جائیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button