جرائم

شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

گوپس (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ گوپس سے ملنے والی ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گوپس کے نواحی گاوں روشن میں شراب کے نشے میں دھت ہوکر غل غپاڑہ کر نے والے پولیس اہلکار کو ایس ایچ او تھانہ گوپس میرزہ حسن نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موقع سے گر فتار کیا ہے ۔

گوپس پولیس نے ملزم کو ہسپتال سے طبی معائنہ کے بعد حکم امتناع منشیات کے تحت مقدمہ درج کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ کے عدالت میں پیش کیا ۔عدالت کے حکم پر گوپس پولیس نے ملزم اہلکار کو جیل منتقل کیا ہے۔

ایس ایچ او گوپس میرزہ حسن کے مطابق گزشتہ روز گوپس کے نواحی گاوں میں روشن میں انگور کی خریداری کے غرض سے آنے والے پولیس اہلکار فرہاد علی ولدمحمدولی نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر مقامی لوگوں کے ساتھ لڑائی جھگڑا کیا۔ اطلاع ملنے پر گوپس پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کرکے سول ہسپتال گوپس سے طبی معائنہ کروایا۔ بعد ازاں ملزم کے خلاف حکم امتناع منشیات کے تحت مقدمہ درج کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ گوپس کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔عدالت کے حکم پر گوپس پولیس نے ملزم کو جیل منتقل کردیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button