جرائم

دیامر پولیس کی کاروائی، اشتہاریوں سمیت سات افراد گرفتار

چلاس (خصوصی رپورٹر)دیامر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کاروایاں سات افراد کوگرفتار کر لیا گیا۔آ ئی جی گلگت بلتستان صابر احمد اور ایس پی دیامرمحمد اجمل کے احکامات کے روشنی میں قانون شکن افراد کے خلاف قانونی کاروایاں کی گئی۔ پولیس زرائع کے مطابق دیامر کے نواحی علاقہ داریل دلوٹ کے مقام پر ایس ایچ او پی ایس داریل میر غنی اپنے ٹیم کے ہمراہ ریڈ کر کے اقدام قتل کے واردات میں شامل دو اشتہاری مجرومان، خان علم اور جان علم پسران بل خان مقدمہ نمبر15/17بجرائم 324-34پی پی سی کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایس ایچ پی ایس داریل نے اپنی نفری کے ساتھ داریل چھچلے کے مقام پر ٹارگیٹیڈ چھاپہ مار کرمطلوب ملزم عبداللہ ولد جومل خان مقدمہ علت نمبر44/16 زیر دفعہ 320/353/427/506 ضامن 2پی پی سی کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس زرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا کر تفتش شروع کر دیا گیا ہے۔

جبکہ بٹوگاہ نالہ میں بھی پولیس نے کاروائی کر کے تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار لیا۔پولیس زرائع کے مطابق ایس ایچ او سٹی تھانہ خوشال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نوحی علاقہ بٹوگاہ میں ٹارگیٹڈ چھاپہ مار کر محمد مشتاق ولد مطاع ، محمد اقبال ولد طوشن اور نیک عالم ولد معیور خان مقدمہ نمبر 86/15بجرائم 353,186,188,506(2),147,149,160,337a,337f کو گرفتار کر کے قانون شکن مجرمان کے خلاف کاروائی عمل میں لا کرتفتش شروع کر دیا گیا ہے۔ایس پی دیامر کے خصوصی احکامت پر محرم الحرام کے دوران پائیدار امن کو برقرار رکھنے کے لئے دیامر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے سیکیورٹی کے انتظامات کومزید سخت کر دیا گیا ۔

دیامر کے داخلی راستے تھور چیک پورسٹ،بابوسر چیک پوسٹ اور زیرو پوئینٹ پر گاڑیوں اور مسافروں کو چیکنک کر کے گلگت بلتستان میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے۔تھو ر چیک پوسٹ پر ناکہ بند ی کے دوران اے ایس آئی دلبر خان اور عملے نے غلام محمدولد وزیر اعظم ساکینہ تھور سے تلاشی لے کر 30 بور پسٹل اور 3بال زندہ رؤنڈ برآمد کر کے گرفتار کیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button