عوامی مسائل

دیامر بھاشہ ڈیم :‌ملازمتوں اوردیگر مراعات میں مقامی لوگوں کو خصوصی ترجیح دی جارہی ہے، جی ایم واپڈا عامر بشیر چوہدری

چلاس(مجیب الرحمان)جنرل منیجر واپڈا دیامرعامر بشیر چودھری نے دیامر پریس کلب اور دیامر یونین آف جرنلسٹ کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم کی تعمیر کیلئے یہاں کے لوگوں کی قربانیاں بے مثال ہیں ۔ملکی ترقی کے اس میگا پراجیکٹ کیلئے دیامر کے عوام کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ متاثرین دیامر ڈیم کے تمام مطالبات کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے ،ملازمتوں اوردیگر مراعات میں مقامی لوگوں کو خصوصی ترجیح دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گریڈ ۱ سے گریڈ۵ تک دیامر سے نان ٹیکنکل لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے اور مزید بھی بھرتیاں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا نے متاثرین ڈیم کے ساتھ کئے ہوئے تمام وعدوں پر عملدرآمد کیا ہے اور مزید بھی کرنے کیلئے تیار ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو ڈیم پر صحیح معنوں میں کام شروع نہیں ہوا ہے ،جب کام شروع ہوگا تو عوام اور متاثرین کے مطالبات پر بھی عملدرآمد ہوتا رہے گا اب بھی الحمد اللہ ہوررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا نے دہائیوں تک یہاں رہنا ہے ۔اس لیئے وقت کے ساتھ ساتھ متاثرین کے مسائل اور تحفظات کو دور کرتے رہیں گے ،ہمیں یہاں کے لوگوں کی قربانیوں کا اداراک ہے یہاں کے لوگ سچے پاکستانی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے تمام ڈیم متاثرین کی مشاورت سے سی بی ایم کے کاموں کو آگے بڑھائیں گے ،اس وقت تمام نالہ جات میں سی بی ایم کی سکیموں پر کام جاری ہے ،کام کی رفتار اور ناقص میٹریل پر کوئی سمجھوتا نہیں ہے واپڈا کے اندر احتساب کا ایک خاص نظام ہے ،ناقص تعمیرات کرنے والے ضرور احتساب کا سامنا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا ضلعی انتظامیہ اور متاثرین ڈیم کے نمائندوں کے مشاورت سے تمام علاقوں میں مزید سکییمں رکھے گا ۔اور متاثرین کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عوام حوصلہ رکھیں واپڈا کہیں نہیں گیا ہے ،یہاں پر ہی ہے ۔بہت جلد متاثرین ڈیم کی تقدیر بدل جائیگی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button