عوامی مسائل

گندم کوٹے میں کمی کی گئی ہے نہ ہی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، سیکریٹری خوراک

غذر(بیورورپورٹ ) سیکریٹری خوراک گلگت بلتستان برہان آفندی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو سالانہ پندرہ لاکھ بوریاں گندم مل رہاہے اور گلگت بلتستان کے کوٹے میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے، اور نہ ہی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سرکاری سطح پر کوئی ہدایات نہیں ملے ہیں گندم کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے برفانی علاقوں میں اپریل تک گندم اسٹاک کرنے کے وفاق سے 1 لاکھ 75 ہزار بوریوں کا ریلیز مل گیا ہے اور اسلام آباد سے بالائی برفانی علاقوں کے گندم کی سپلائی شروع کردیا گیا ہے تاکہ برفباری کے سڑکیں بند ہونے سے پہلے برفانی علاقوں میں گندم کا اسٹاک کیاجائے تاکہ بالائی علاقوں میں خوراک کی قلعت نہ ہو ۔

سیکریٹری خوراک گلگت بلتستان برہان آفندی نے یہ بھی کہا ہے کہ غذر میں میں گلگت کی طرح عوام کو فلورملز سے 95 فیصد آٹے کی فارمولے پر عمل در آمد کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے اور محکمہ سول سپلائی کے دو اے سی ایس آئی کی بھی فلور ملز میں  ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے تاکہ وہ آٹے کی پیسائی کا معیار کو بہتر کرنے کو یقینی بنائیے۔ اور آٹے کا معیار خراب آنے کی صورت میں متعلقہ فلور ملز کو سیل کرنے کے ساتھ محکمہ خوراک کے ان اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے یہ بھی کہا کہ 95 فیصد آٹے کے فارمولے پر عمل درآمد کے بعد علاقے میں گندم کی کمی ختم ہوگا کیونکہ فی 100 کے جی بوری میں سے پہلے 20 کے جی فلور ملز والےاٹھاتے تھے عوام کو 80 کے جی آٹا مل رہا تھا اب 95 فیصد آٹے فارمولے پر عمل درآمد کے بعد عوام کو فی بوری میں 15 کے جی کے اضافے کے ساتھ 95 کے جی آٹا ملے گا جس سے آٹے کی کمی ختم ہوگا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button