جرائم

سکردو کو کرائم فری علاقہ بنانے کے لئے پولیس کا بھر پور ساتھ دیں گے، عمائدین کی ایس ایس پی کو یقین دہانی

سکردو(پ ر )سکردو شہر کے عمائدین شہر کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے۔ اور محلے کی سطح پر قائم کی جانے والی کمیٹیاں علاقے میں مختلف قسم کے جرائم کے خاتمے میں پولیس اور انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرینگے ۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف موثر کارروائی شروع کرے اور عوام اس سلسلے میں پولیس کے ساتھ مل کرعلاقے کو چوریوں ، منشایات ، اور دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار سکردو ٹاون ایریا اور حلقہ نمبر دو کے عمائدین اور معتبر لوگوں نے آج ایس ایس پی پولیس سکردو راجہ مرزہ حسن کی صدارت میں منعقدہ اولین اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور دیگر اہم نوعیت کے مسائل پر قابو پانے کے لیے عمائدین ایس ایس پی کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے ۔ اس موقع پر انہوں نے ایس ایس پی کو علاقے میں بہتر ماحول کے قیام کے لیے موثر تجاویز دیں ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایس ایس پی مرزہ حسن نے کہا کہ سکردو کا ماحول انتہائی ساز گار ہے اور اس علاقے میں امن وآمان کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف پولیس موثر کارروائی شروع کرے گی انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بلتستان خاص کرضلع سکردو کے لیے زیادہ نفری کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں اعلی حکام کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا گیا ہے۔ ضلع سکردو میں ٹریفیک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور امن و آمان کے لیے پولیس فورس میں اضافہ ناگزیر ہے انہوں نے عمائد ین کے مفید مشوروں کو سہراتے ہوئے کہا کہ علاقے کے عمائد ین کا اسی طرح تعاون جاری رہا تو علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید بہتر کارروائیاں شروع کی جائینگی ۔ انہوں نے عمائد ین کی طرف سے پولیس فورس میں اضافے کے مطالبے پر مزید کہا کہ علاقے میں امن و آمان کی بہتری کے لیے قانون نافذکرنے والے اہل کاروں کی ضرورت پہلے سے بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے عمائد ین کے مطالبے پر کہا کہ شہر میں منشایات فروشوں پر پولیس نے پہلے سے ہی اقدامات شروع کیں ہے اور ان منشایات فروشوں کا گھیرا اب مزید تنگ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے نوجوانوں کو منشایات کی لعنت سے دور رکھنے کے لیے علاقے کے عمائد ین کی بھرپور تعاون حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محلوں کی سطح پر کمیٹوں کے قیام سے علاقے میں جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے عمائد ین سے کہا کہ گاؤں کی سطح پر پٹاخون کے استعمال کی روک تھام کے لیے بھی پولیس سے تعاون کرنے کے بارے میں کہا ۔ اس موقع پر شہر میں ٹریفک کے اہم الیشوز کے حل کرنے کے لیے علاقے کے عمائدین نے شہر میں مختلف سٹینڈ اور الگ اڈے قائم کرنے کی بھی تجویز دی اور شہر میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ علاقے کے عمائدین نے شہر میں بکشرت طریقے سے کالے شیشے استعمال کرنے اور نوجوانوں کی طرف سے موٹر سائیکلوں کو چلانے پر بھی پولیس کی طرف سے موثر کارروائی کرنے کی سفارش کیں ۔ اس موقع پر ایس ایس پی نے کہا کہ شہر میں کالے شیشوں کے استعمال کے خلاف پہلے سے چھاپے مارے جارہے ہیں اور اب ان چھاپوں پر تیزی سے اضافہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر پولیس آفیسروں نے گزشتہ ماہ کے دوران کالے شیشے اترانے کی مہم اور نوجوان لڑکوں کا موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی موثر کارروائی کی گئی ہے جس میں بھاری تعداد میں خلاف ورزی کرنے والے افراد کا چلان کیا گیاہے اور ان سے جرمانے بھی وصول کیے گئے ہیں ۔اس موقع پر ایس ایس پی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و آمان کی بہتر ی کے لیے پولیس نے چیکنگ کا نظام بھی موثر کردیا گیا ہے ۔ انڑی پوائنٹس پر پولیس فورس بڑھ دی گئی ہے اور باہر سے آنے والوں کی چیکنگ کو بھی موثر کردیا گیا ہے اس کے علاوہ ہوٹلوں میں بھی غیر مقامی لوگوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ محرم شروع ہونے سے قبل ہی پولیس پیٹرولینگ بھی شروع کی جارہی ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی نے عمائد ین سے کہا کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے مشکوک افراد اور سماجی دشمن عناصر کو پکڑنے کے لیے پولیس فورس سے بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ پولیس علاقے کے عمائدین کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور عمائدین کے لیے خصوصی کارڈ ایشو کیے جائینگے ۔ اور عمائدین کی مشاورت سے علاقے کو نہایت پر امن خطہ بنایا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button