صحت

پولیو کے قطرے پلا کر والدین اپنے بچوں کو معذوری سے بچا سکتے ہیں، اکبر تابان

سکردو(پ ر)پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے معاشر ے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس مرض سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے عوام الناس اپنے پانچ سالوں سے کم عمر کے بچوں کو ہر حال میں پولیو کے دوقطرے پلوانے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اوراپنے پھول جیسے بچون کو جسمانی معزور سے بچانے کے لیے ہرمہم میں ہر بار پولیو کے قطرے پلوائیں اور قومی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں ۔ یہ بات سنےئر صوبائی وزیر حاجی محمد اکبر تابان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سکردو میں پولیو کے خلاف تین روزہ مہم کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت سکردو گزشتہ کئی سالوں سے کامیاب پولیو کے خلاف مہم چلاکر علاقے کو اس موذی مرض سے پاک رکھا ہوا ہے تاہم یہ ایسا مرض ہے جو دیگر علاقوں سے متقل بھی ہوسکتا ہے ۔اس لیے ہر صورت میں ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے خلاف ضرور قطرے پلوائیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکڑ محکمہ صحت نے محکمہ ہیلتھ کی طرف سے منعقدہ کی جانے والی پولیو مہم کی تفصیلات بیان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قومی پولیو مہم پورے بلتستان ریجن میں جاری ہے اور بلتستان ڈویژن کے ستر ہزار سے زیادہ بچوں کو تین روزہ پولیو مہم کے دوران قطرے پلوانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں۔ سنےئر صوبائی وزیر حاجی محمد اکبر تابان اور گلگت بلتستان کونسل کے ممبر وزیر اخلاق حسین نے بچوں کو پولیو کے خلاف قطرے پلواکر تین روزہ مہم کا آغاز کیا۔ سنےئر صوبائی وزیر نے بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال سکردو کا بھی معائنہ کیا انہوں نے ہسپتال کے تعمیراتی کامو ں کا بھی جائزہ لیا ساتھ ہی ایم سی ایچ سنٹر میں نوزائیدہ بچوں کو رکھنے کے انکوبیٹر وارڈ کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ایم ایس محمد اشرف نے وراڈ کے بارے میں سنےئر وزیر کو بتایا کہ اس وارڈ کی ابھی فنکشنل کردیا گیا ہے جہاں پر بڑی تعداد میں مشنیری موجود تھی ۔ انہوں نے گائنی وارڈ کے معائنے پر نئے طرز پر بنائے گئے لیبر روم کا بھی معائنہ کیا جس کی تعمیرات پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال کی سالانہ ترقیاتی پروگرام سے ان کی طرف ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کو مزید بہتر کرنے کے لیے ایک کروڑ روپیے کے فنڈز فراہم کیے جائینگے ۔ انہوں نے زرائع ابلاغ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی ہسپتا ل کو علاقے کا جدید ہسپتال بنیا یا جائے اور ہر ممکن طریقے سے ہسپتال کو ہرممکن سہولیات بھی فراہم کی جائینگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button