خبریں

دیامر میں امن برقرار رکھنے کے لئے عوام اور علما پولیس کا ساتھ دیں گے، اجلاس میں یقین دہانی

چلاس(عمرفاروق فاروقی) ڈی آئی جی دیا مرڈویژن اسحاق حسین صاحب کی سر براہی میں امن و اما ن کے حوالے سے دیا مر کے علماء کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں دیامر بھر سے علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایس پی دیا مر محمد اجمل رائے نے ڈی آئی جی دیا مر استور ریجن اسحاق حسین کو سیکیورٹی کی تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا ۔ اس دوران مولانا عبدالقدس نے ڈی آئی جی دیا مر استور ریجن سے گفتگو کے دوران کہا کہ دیا مر ایک پر امن ضلع ہے یہاں کے لوگ بہت سادہ ،پرامن اور مہمان نواز ہیں ۔ دیا مر کو ماضی میں سازش کے تحت بد نام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء اور عوام ہر وقت پولیس کے ساتھ ہیں اور آنے والے محرم کے دنوں میں پر امن ماحول پیدا کرنے کیلئے علماء دیامر بھر میں پولیس اور انتظامیہ کا ساتھ دینگے ۔

اس موقع پر ڈی آئی جی دیامر استور ریجن نے علماءدیا مر کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ دیا مر میں جب بھی حالات خراب ہوئے علماء نے پولیس اور انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیا ہے ۔اس دوران ایس پی دیا مر نے محرم المحرم کے سیکورٹی سے متعلق ڈی آئی جی صاحب کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شا ہراہ قراقرم اور بابو سر ناران روڈ پر فول پروف سیکورٹی فراہم کر دیا گیا ہے اور تمام انٹری پوائنٹس پر مکمل چکنیگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کسی بھی شخص کو قانون اپنے ہا تھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام شر پسند عنا صر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور جو بھی شخص منفی سر گر میوں میں ملوث ہو گا اس کے خلاف سخت قانونی کا روا عمل میں لایا جائے گی۔اس سے قبل ڈی آئی جی اسحاق نے ایس پی دیامر کے ہمراہ چلاس زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ کا دورہ کیا اور سیکورٹی کا جائزہ لیا اور پولیس کو چکنا رہنے کی ہدایت بھی کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button