خبریں

استور میں چار امام بارگاہیں حساس ترین اور تین حساس ہیں، ڈپٹی کمشنر ندیم ن

استور( بیورورپورٹ ) ڈپٹی کمشنر استور ندیم ناصر نے محرالحرام کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استور میں 4 امام بارگاہ حسا س ترین ہیں جن میں مرکزی امامیہ مسجد استور ،عیدگا ہ۔چونگرہ اور پتی پورہ ہیں جبکہ3اما م بارگاہوں کو حسا س قرار دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ محر الحرام کے دوران ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پاک آرمی کے فوجی جوان بھی اپنے فرائض سر انجام دینگے جبکہ محکمہ پولیس کے سینکڑوں کی تعداد میں نفری سکیورٹی کے فرائض سر انجام دینگے استور ضلعے کے اندر 10محرم کو جلوس ہوگی اللہ کے فضل و کرم سے استور میں کوئی ایسا مسلہ نہیں ہے کیونکہ استور کے لوگ پرامن ہے دونوں مسلک کے لوگ ایک دوسروں سے مل بیٹھ کر ہمیشہ ایک اچھا پیغام دیا ہے استور میں ہمیشہ اس طرح کے دنوں میں اراکین امن کمیٹی نے استور میں امن کو بحالی رکھنے سمیت عوام کو امن کے حوالے سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے ساتھ بھی اچھا تعاون رہا ہے یہ ایک اچھی بات ہے اور آج بھی اراکین امن کمیٹی کا ہمارئے ساتھ بہت بڑا تعاون ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ محرالحرام کے حوالے سے سبیلیں لگانے والوں کے لئے باقاعدہ پرمیشن دی جائے گی اس کے بعد وہ سبیلیں لگائے ۔محرم کے دنوں میں تمام سڑکوں کی حالت ذار کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ ورکس دن رات کا م کر رہا ہے تاکہ دوران جلوس کوئی پریشانی نہ آجائیں ۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر وقت کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اس سے پہلے بھی استور میں کوئی ایسا واقعہ رونما نہیں ہوا ہے اور انشا اللہ آج کے بعد بھی نہیں ہوگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button