خبریں

استور: مقامی صحافیوں اور ڈپٹی کمشنر کے درمیان صلح ، پارلیمانی سیکریٹری اور وزیر سیاحت کوریج نہ دینے کا فیصلہ برقرار

استور(پ.ر) گزشتہ دنوں راما فیسٹول میں ڈپٹی کمشنر استور نے صحافیوں کے ساتھ جو ہتک آمیز رویہ اختیار کیا تھا اس کے بعد مسلسل صحافیوں کا سرکاری تقریبات سے بائیکاٹ کے بعد ڈپٹی کمشنر استور نے صحافیوں سے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگا اور کہا کہ تمام صحافی برادری ہمارے لیے قابل عزت اور قابل احترام ہیں غلط فہمی کے باعث صحافیوں کے ساتھ یہ واقع رونماہ ہوا ۔ صحافی معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں ہم اس کے بغیر نہیں چل سکتے ہیں .

استور کے صحافیوں اور ڈپٹی کمشنر کے درمیان صلح کرانے میں استور سپریم کونسل کے چئرمین ڈاکٹر غلام عباس نے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے دونوں فریقین میں صلح کروایا دوسری جانب استور پریس کلب کے تمام ممبران رفیع اللہ آفریدی، .سبخان سہیل،شمس الرحمن .فرید اللہ آفریدی، عبدالوہاب ربانی، ظفر عباس و دیگر ممبران نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام پریس کلبس اور تمام صحافتی تنظیمیں اور اخباری ادارے اور ان کی تمام ٹیمیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے گزشتہ 6 دنوں سے جاری سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ میں نہ صرف ہماری کاوریج کی بلکہ ہر سطح پر اس واقعے کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے ہماری بھر پور حمایت کی۔ .جبکہ پارلیمانی سیکریٹری برکت جمیل کی کوریج سے بائیکاٹ بدستور جاری ہے موصوف پارلیمانی سیکریٹری اور وزیر سیاحت فدا خان جب تک غذر اور استور کے صحافیوں سے معافی نہ مانگے تب تک ان کی بائیکاٹ جاری رہے گا .ضرورت پڑنے پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ان کے خلاف شدید احتجاجی تحریک چلائی جائے گی.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button