صحت

روندو : پولیو کے حوالے سے آگاہی ریلی کا انعقاد

روندو (خبر نگار خصوصی) محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم روندو کے باہمی اشتراک سے پولیو کے حوالے سے ایک آگاہی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں ہائیر سکینڈری سکول تھوار کے ڈی ڈی او لیاقت علی، ڈی ڈی او ستک محمد ایوب، میڈیکل آفیسر روندو ڈاکٹر سید ساجد سمیت دیگر اساتذہ، محکمہ صحت کے ملازمین اور ہائیر سکینڈری کے طلبا نے شرکت کیں ۔ ہائیر سکینڈری سکول سے نکالی گئی ریلی ڈمبوداس بازار سے ہوتا ہوا سول ہسپتال تھوار پہنچ کر ایک جلسے کی شکل اختیار کر گئی شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے ڈی ڈی او لیاقت علی اور ڈاکٹر ساجد نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے ہر ایک کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس کے حوالے سے آگاہی دینا اور اس مرض سے بچنے کے لئے ہر ایک کو تعاون کر نے کی ضرورت ہے اس بیماری کے نتائج اور اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے تدارک کے لئے قومی سطح پر چلائے جائے والے اس مہم کو کامیاب بنانا ہر ایک کی ذمہ داری ہے ۔ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جس پر پولیو کے خاتمے کے حوالے سے نعرے درج تھے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button