تعلیم
		
	
	
ہنزہ : گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی آباد نے مڈل سطح پر گلگت ریجن میں پہلی اور دوسری پوزیشنز حاصل کی

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہم ان والدین اور استاتذہ کو سلام پیش کرتے ہے جن کی کاوشوں کی بدولت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی آبادکے طالبات نے گلگت ریجن مڈل سطح پر پوزیشن حاصل کی ہے اور ہم امید کرتے کہ اس محنت کو برقرار رکھتے ہوئے نہم اور دہم جماعت میں بھی نہ صرف گلگت ریجن بلکہ گلگت بلتستان سطح پرنمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سکول اور علاقے کا نام روش کرینگے۔ ان خیالا ت کا اظہار گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی آباد ہنزہ میں مڈل کے طالبات نے گلگت سطح پرپہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طلباء کے اعزاز میں دی جانے والی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا۔

                    



