معیشت

چلاس: داریل بیاڑی میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

چلاس(بیوروچیف)ایگریکلچر ریسرچ ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام داریل بیاڑی میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مقامی زمینداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی ایگری ریسرچ ڈاکٹر شاکراللہ نے کہا کہ داریل تانگیر تھک نیاٹ بابوسر گوہر آباد آلو کے بیج کی پیداوار کے لئے انتہائی موزوں ہیں۔ڈپارٹمنٹ آلو بیج کی پیداوار کے لئے زمینداروں سے ہر قسم کی تعاون جاری رکھے گا۔رواں سیزن میں بیاڑی ،گبر داریل میں تین درجن سے زائد زمینداروں کو تصدیق شدہ آلو بیج اور کھاد فراہم کی گئی ہے۔اور پیداوار بھی محکمہ خود اٹھا لے گا۔اگلے سیزن میں مزید زمینداروں کو بھی آلو بیج کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔تاکہ زمیندار بہتر پیداوار کے ذریعے خوشحال ہو سکیں۔اس موقع پر آلو بیج کے لئے ایک ہزار سے زائد بیگز بھی زمینداروں کو فراہم کئے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button