جرائم

داریل: تیرہ سالہ سہیل عالم قتل کے مرکزی ملزم کو عدالت نے موت کی سزا سنا دی

چلاس(کرائم رپورٹ) داریل میں دو سال قبل قتل ہونے والے تیرہ سالہ سہیل عالم قتل کے مرکزی ملزم کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے موت کی سزا سنا دی۔ملزم نے پرانی دشمنی کی بنیاد پر ستائیس رمضان 2015کو داریل گماری بازار میں دن دیہاڑے فائرنگ کر کے سہیل عالم ولد محمد نبی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ داریل میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔آج ایڈیشنل سیشن جج لقمان حکیم نے جرم ثابت ہونے پر مجرم سعید عالم کو تعزیرات پاکستان دفعہ 302کے تحت سزائے موت کی سزا سنا دی۔مقتول سہیل عالم کی جانب سے ایڈوکیٹ مروف شاہ نے کیس کی پیروی کی۔جبکہ ملزمان کی جانب سے شیر عالم ایڈوکیٹ نے مقدمہ لڑا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button