صحت

گلگت : ڈرگ کنٹرول بورڈ کی طرف سے بنائی گئی 14کیسس کو ڈرگ کورٹ بجھوانے کی منظوری

گلگت (چیف رپورٹر)گلگت بلتستان میں بغیر لائسنس ، غیر معیاری اور زائد المیعاد دوائیاں فروخت کرنے کرنے پر،چیئرمین کوالٹی کنٹرول بورڈ،سیکریٹری ہیلتھ سعید اللہ خان نیازی نے ڈرگ کنٹرول بورڈ کی طرف سے بنائی گئی 14کیسس کی ڈرگ کورٹ بجھوانے کی منظوری دیدی،ذرائع کے مطابق چےئرمین ڈرگ کنٹرول بورڈ کا 27واں اجلاس چےئرمین کوالٹی کنٹرول بورڈ ،سیکریٹری ہیلتھ سعید اللہ خان نیازی کی صدارت میں ہوا۔ جس میں گلگت بلتستان بھر کے مختلف میڈیکل سٹورز کیخلاف غیر معیاری زائد المیعاد اور بغیر لائسنس کے فروخت کرنے پر بنائے گئے 24مختلف کیس کی منظوری دیدی گئی جن کی کیس ڈرگ کورٹ کو بجھوا دیا جائے گا۔ جس میں 10غیر معیاری ادویات 8زائد المیعاد ادویات فروخت کرنے کی 2بغیر لائسنس جبکہ دو آپس میں مشابہت رکھنے والے ادویات شامل ہیں ۔کیس میں لاہور اور کراچی اور پشاور کی ادویات کمپنیاں ہیں چےئرمین کوالٹی کنٹرول بورڈ سعید اللہ خان نیازی نے ڈرگ کنٹرول بورڈ کے سیکریٹری اکرام الدین اور دیگر ممبران کو غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والی کمپنیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کر دی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button