خبریں

کربلا انسانیت کی بقا کا نام ہے، محرم صبرورضا اور جذبہ ایثار کا درس دیتا ہے، سعدیہ دانش رہنما پیپلز پارٹی

گلگت(پ۔ر)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ کربلا انسانیت کی بقا کا نام ہے امام عالی مقام علیہ السلام نے ظالم و جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے جبر و ستم کے مقابلے میں ڈٹ جانے اور سینہ سپر ہونے کا درس دیا۔محرم الحرام کا مہینہ صبر و رضا اور جذبہ ایثار و قربانی کی یاد دلاتا ہے۔نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ سلم نے اسلام اور انسانیت کی سربلندی کے لیے جو عظیم قربانی دی اسی کی بدولت آج دین محمدی زندہ ہے

کربلا نہ صرف حق و سچائی کی فتح مبین ہے بلکہ وحشت و بربریت کی شکست فاش ہے۔امام حسین علیہ السلام نے ظلم و ستم کے آگے سر تسلیم خم کرنے کی بجائے سارے کنبے کو قربان کر کے عالم انسانیت کو سر اٹھا کر جینے کا سلیقہ فراہم کیا اور ظالم حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی جرآت عطا کی۔کربلا رہتی دنیا تک ظالموں کے منہ پر عبرت کا طمانچہ اور مظلومان حق کا آسرا ہے۔آج کے دور میں اسوہ حسینی پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے بدعنوانی اقربا پروری اور  میرٹ کی پامالی کے خلاف لڑنا اسوہ شبیری ہے

مسلمانوں کو آج اپنے تمام تر اختلافات کو بھلا کر اسوہ شبیری پر عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسلام کا حقیقی روح کے مطابق بول بالا ہو

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button