خبریں

سرفہ رنگا ڈیزرٹ ریلی کے منتظمین نے فوٹوگرافرز کو "ماموں” بنادیا، انعامات کا اعلان دھوکہ ثابت ہوگیا

سکردو(اسپیشل رپورٹر)سرفہ رنگاہ ڈیزرٹ ریلی کے دوران انعام کے شوق میں فوٹو گرافی کرنے والے فوٹو گرافرز مایوسی کا شکار ، جیب ریلی کے منتظمین نے فوٹو گرافز کو ماموں بنا دیا، فوٹو گرافرز نے جیب ریلی انتظامیہ کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال ہونے والے میگا ایونٹ سرفہ رنگا  ڈیزرٹ ریلی کے دوران گلگت بلتستان سمیت وطن عزیز کے کونے کونے سے فوٹو گرافرز کی ایک بڑی تعداد نے جان کو خطرے میں ڈال کر فوٹو گرافی کی اور اس ایونٹ کی سوشل میڈیا کے زریعے پوری دینا میں تشہر کی۔ انتظامیہ کی طر ف سے فوٹو گرافز کے لیے انعامات کا بھی اعلان کیا گیا تھا جو ہوائی ثابت ہوا۔

یاد رہے کہ جیب ریلی انتظامیہ نے فوٹو گرافی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن کے لیے ڈی ایس آیل آر کمیرہ ، موبائیل فون ، سمیت آئی پیڈ کا اعلان کیا تھا ، تاہم یہ انعامات کہاں اور کس کے پاس گئے اس حوالے سے کسی کو کوئی اطلاع نہیں۔

فوٹو گرافر ایسوی ایشن کے پریس سکرٹیری و ترجمان عنایت عینو نے میڈیا کو بتایا کہ جیب ریلی انتظامیہ نے ہمارے ساتھ سنگین مذاق کیا ، ہم نے اپنی جان جوکھوں پر ڈالی اور پیدل پورے ایونٹ کو نہ صرف کور کیا بلکہ بین الاقوامی اور قومی سطح پر میڈیا میں ان تصاویر کو زینت بنایا ، اگر ہمارے ساتھ انصاف نہ کیا گیا تو آئندہ اس طرح کے تمام ایونٹس کا بائیکاٹ کریں گے ، ہم نے اس فوٹو گرافی کے دوران اپنے قیمتی کمرے بھی ضائع کر یے ، لیکن جیب انتظامیہ نے ان کا احساس تک نہیں کیا ، ہم نے جیب ریلی کے دوران مے فنگ جیب ریلی زخ مقابلے اور دیگر ایونٹس کو کور کیا ، لیکن جواب میں ہمیں ایک کپ چائے تک پلانے کی توفیق نہیں ہوئی ، بلکہ ایونٹس کے دوران پولیس اور جیب ریلی انتظامیہ نے ہمارے فوٹو گرافرز کو زدکوب کیا اور ان کے ساتھ بدتمیزی بھی کی، ہم نے یہ سب صرف اس لیے سہہ لیا تاکہ یہ ایونٹس کامیاب ہو سکے ، لیکن جیب ریلی انتظامیہ خود اکیلے ہی سب کچھ ہڑپ کر گئی ، مقابلے کے لیے جتنی رقوم لی گئی تھیں وہ سب کہاں گئی ہمیں بتایا جائے ،فوٹو گرافر ایسوسی ایشن صدر حسین عباس ، اور دیگر کابینہ نے فوری طور پر فوٹو گرافز کو حق دینے کا مطالبہ کیا ہے اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر معلامات کی تحقیقات کرائیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button