خبریں

ٹماٹر 50 روپے فی کلو ہی فروخت ہوگا، خلاف ورزی پر جیل بھیج دیا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنر

گلگت (پ۔ر)گلگت شہر میں ٹماٹروں کی نرخوں میں خود ساختہ اضافہ پر مبنی عوامی شکایات اور اخباری رپورٹس پر اسسٹنٹ کمشنر کا نوٹس ،شہر کے سبزی فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی درجنوں سبزی فروشوں کو گرفتار کر لیے گئے اسسٹٹ کمشنر گلگت نوید احمد نے دو دنوں کی مہلت دیکر انہیں قیمتیں کم کرنے کا حکم دے دیا ۔ٹماٹر 80کا نہیں بلکہ 50روپے کلو فروخت ہوگا خلاف ورزی کرنے والے سبزی فروش کو جیل بیھج دیا جائے گا ۔ محرم الحرام میں خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر/سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے عوامی شکایات اور اخباروں میں چھپنے والے خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے شہر میں ٹماٹروں کی خودساختہ نرخوں کو کنٹرول کرنے اور مقررہ نرخوں سے زائد ٹماٹروں کی فروخت کرنے والے گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کے حکم پر سیکٹر مجسٹریٹ اور فوڈ انسپکٹر نے میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے ۔چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران شہر ے مختلف مارکیٹوں اور سبزی فرشوں کے پاس ٹماٹر فی کلو 90اور80روپے کلو فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا جس پر سبزی فروشوں اور تھوک وپرچون کاروبار سے منسلک افراد کو پکڑ کر اسسٹنٹ کمشنر/سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دئے گئے اوپن ٹرائیل کے دوران سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے 2دنوں کے اندر قیمتیں سرکاری نرخوں پر لانے کا حکم دیکر انہیں رہا کر دیے ۔48گھنٹوں کے بعد دوبارہ چیکنگ کے دوران خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے گئے تو انہیں جیل کر دیا جائے گا اور انکے دکانوں کو سیل کر دیا جائے گا محرم الحرام کے ایام میں کسی کو بھی گرانفروشی کی اجازت نہین دی جائے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button