صحت

چلاس، ای پی آئی ٹیموں نے کریش پروگرام کے تحت خسرہ سمیت سات مہلک امراض سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے ہیں۔ ای پی آئی پروگرام محکمہ صحت دیامر

چلاس(مجیب الرحمان)ای پی آئی پروگرام محکمہ صحت دیامر کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں باقاعدگی سے ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں ای پی آئی ٹیموں نے کریش پروگرام کے تحت خسرہ سمیت سات مہلک امراض سے بچاؤ کے ٹیکے مختلف نالہ جات میں جا کر لگائے ہیں۔ دیامر کے مختلف ایریاز ای پی آئی سنٹر، داریل سول ہسپتال، سول ہسپتال تانگیر،سول ہسپتال کھمی کوٹ،بی ایچ یو ڈبس تانگیر،سول ڈسپنسری شاہی محل داریل،سول ڈسپنسری گیال،بی ایچ یو تھور،ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس،سول ڈسپنسری گونر فام،سول ڈسپنسری گوہر آباد،سول ڈسپنسری کھنر میں سال بھر ویکسین موجود ہوتی ہیں۔عوام فوری طور پر خسرہ سمیت دیگر مہلک امراض کے حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے ضلع بھر کے تمام نالہ جات میں موبائل ٹیمیں وقتاً فوقتاً کریش پروگرام کے تحت ویکسینیشن کر رہی ہیں۔اور تمام ویکسینز مطلوبہ ٹمپریچر پر ہی سٹور کی جا رہی ہیں۔جس کی وجہ سے تمام ویکسینز کی افادیت برقرار ہے۔عوام بلا تاخیر مذکورہ سٹیشنز اور سنٹرز میں فوری طور پر خسرہ سمیت سات مہلک امراض سے بچاؤ کی ویکسینیشن کروائیں۔ محکمہ صحت دیامر اور ای پی آئی خطے سے مہلک امراض کے خاتمے اور بچاؤ میں ہمہ وقت سر گرم عمل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button