تحریک انصاف گلگت بلتستان راجہ جلال کی قیادت میں منظم ہے، عتیق اللہ ایڈووکیٹ

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تحریک انصاف دیامر کے صدر عتیق اللہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان راجہ جلال الدین کی قیادت میں پارٹی فعال اور منظم ہے ۔۔۔تحریک انصاف اپنے منشور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے دن رات سرگرم عمل ہیں انشاءاللہ بہت جلد دیامر میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا اپنی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں تقسیم کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں درحقیقت وہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی دی گئی ہدایات پر عمل کررہے ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف کے ٹائگر ایسا نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہیں ہے پارٹی راجہ جلال کی قیادت میں منظم ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments