عوامی مسائل

گلگت کے علاقے جوٹیال میں صفائی کا فقدان، ہوٹل مالکان، تندوری اور سبزی فروش غلاظت سڑکوں پر پھینکنے لگیں

گلگت( خبرنگارخصوصی )گلگت شہر کے پوش علاقہ جوٹیال میں انتظامیہ نام کی کوئی شیہ نہیں،ہوٹل مالکان ،تندور ،سبزی فروش ،دکاندار بے لگام ،ہر کوئی اپنی من پسند کی قیمتیں چلانے لگا ،ریٹ لسٹ کچرا دانی میں پھنک دی گئی ۔گلگت کا پوش علاقہ جوٹیال ضلعی انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل جس کے باعث ہوٹل مالکان ،تندور ی ،سبزی فروش اور دکانداربے لگام ہوگئے ہیں ۔دوسری جانب بڑے بڑے دعوے کرنے والی ضلعی انتظامیہ بالخصوص اے سی اور ان کا عملہ صرف گاڑیوں میں روٹرز لگاکر بازار میں گھومنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ہوٹل مالکان کی اپنی من مانی جاری ہے اور ہوٹلوں میں صفائی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ہے ۔قیمتیں اپنی پسند کی لگائی ہوئی ہے اور گاہکوں کی جانب سے پوچھنے پر ڈرایا دھمکایا جارہا ہے ۔اس طرح پوری گلگت کے دریگر علاقوں بازار ایریا ،دنیور اور کنوداس میں روٹی 10روپے کی ملتی ہے جبکہ صرف جوٹیال علاقہ میں 20روپے کی روٹی فروخت کی جاتی ہے ۔جوٹیال علاقے میں پھل فروشوں ،سبزی فروشوں اوردیگر دکاندار بھی کسی سے کم نہیں انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے دیاگیا ریٹ لسٹ پھاڑ کر پھنک دیا ہے اور ہر چیز اپنی من پسندرقیمتوں پر فروخت کرتے ہیں ۔

ہوٹل مالکان ،تندوری ،پھل و سبزی فروشوں اور دکانداروں کے رویے سے تنگ جوٹیال کے مکینوں ساجد ،عطاء اللہ ،معراج عالم ،اکبر ،گل فراز خان ،شیراز ،میر عالم ، محمد علی ،امیر قوبہ،شیر باز،جمال الدین ، محمد اللہ ،عبدالقدوس و دیگر نے میڈیا کے نمائندوں کو ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے خلاف شکایات کرتے ہوے کہا کہ انتظامیہ کے اہلکار صرف سرکاری گاڑیوں پر روٹر لگا کر گھومنے کی حدتک علاقے میں نظر آتے ہیں، جبکہ جوٹیال کے علاقے میں ہوٹل مالک سے لے کر چھوٹے سے چھوٹے دکاندار تک کی اپنی من مانی ہے ۔بالخصوص ہوٹل والے ہوٹلوں میں صفائی کا خیال نہیں رکھتے ہیں اور ہر چیز کی قیمتیں اپنی من پسند کی لگائی ہوئی ہے جس پر پوچھا جاتا ہے تو وہ مارنے پیٹنے پر اتر آتے ہیں اور لڑائی جھگڑے کرتے ہیں جس کی وجہ سے معذز لوگ اپنی عزت سنبھال کر چلے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح سے سبزی فروش سے لے کر ہر چھوٹے سے چھوٹادکاندار بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی پرسان حال نہ ہونے کی وجہ سے اپنی من مانیاں کرتے ہیں ۔جبکہ ضلعی انتظامیہ کے حکام صرف سرکاری گاڑیوں پر روٹر لگا کر سڑکوں پر بھگاتے ہوئے نظر آتے ہیں اور اے سی گلگت و مجسٹریٹس دفتروں سے باہر نکلے بغیر شام کو ایک اخبارات میں خبر چھپوا کر عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس معاملے پر نوٹس لے کر ان مہنگا فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کی حکامات جاری کرے تاکہ غریب اور پہلے سے مہنگائی کی وجہ سے پسے ہو ئے عوام کو کچھ ریلیف ملے سکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button